ورون دھون اور جھانوی کپور کی آنے والی فلم سنی سنسکاری کی تلسی کماری

فلمی ڈسک،16 جولائی (اردو پوسٹ) بالی ووڈ اداکار ورون دھون اور جھانوی کپور کی رومانٹک کامیڈی ڈرامہ فلم ‘سنی سنسکاری کی تلسی کماری ، اکتوبر میں ریلیز ہونے تیار ہے-

 

 

 

 

 

 

 شائقین کو اس فلم کے لیے مزید انتظار کرنا پڑے گا، کیونکہ میکرز نے فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

فلم سنی سنسکاری کی تلسی کماری کو ششانک کھیتان نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ اس فلم میں ورون دھون کے علاوہ جھانوی کپور، روہت سراف اور سانیا ملہوترا بھی نظر آئیں گے۔

 

 

 

 

 

 

ورون دھون کی آنے والی فلم ‘سنی سنسکاری کی تلسی کماری’ کے میکرس نے ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ فلم کے پروڈکشن ہاؤس نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ فلم اب گاندھی جینتی یعنی 2 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

 

 

 

 

 

 

 ریلیز کیے گئے پوسٹر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ورون دھون ہاتھ جوڑ کر مزاحیہ انداز میں نظر آ رہے ہیں۔ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، ‘سنی سنسکاری کی شاعری- ‘یہ آنسو میرے سمندر کا پانی نہیں، یہ آنسو میرے سمندر کا پانی نہیں، بارش کا کیابھروسہ، آج ہے کل نہیں ۔

 

 

 

 

 

 

بتادیں پہلے یہ فلم 12 ستمبر کو ریلیز ہونے جارہی تھی اور اب یہ 2 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔

 

 

 

 

 

دو اکتوبر کو رشب شیٹی کی فلم ‘کنتارا: اے لیجنڈ چیپٹر 1’ اور ہرش وردھن رانے اسٹارر ‘ایک دیوانے کی دیوانیات بھی ریلیز ہورہی ہے- یعنی کہ سنی سنسکاری کی تلسی کمار، کو باکس آفس پر ان دو فلموں سے ٹکر ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

ورون دھون کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ آخری بار ‘بے بی جان میں نظر آئے تھے۔ اداکار کی آنے والی فلموں کی بات کریں تو وہ ‘بارڈر 2’ میں نظر آئیں گے، جس میں سنی دیول مرکزی کردار میں ہوں گے۔ اس کے علاوہ وہ فلم ‘ہے جوانی تو عشق ہونا کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

By Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *