پرائم ویڈیو نے دی ریوولیوشنریز کی پہلی جھلک پیش کی

ممبئی، 15 جولائی (اردو پوسٹ) کرن راؤ کی ہدایت میں بنی جیو اسٹوڈیو اور عامر خان پروڈکشن کی فلم لاپتہ لیڈیز میں اہم رول پلے کرچکی اداکارہ پرتیبھا رنتا پرائیم ویڈیو کی نئی ویب سیریز دی ریوولیوشنریز میں نظر آنے والی ہے-

پر ائم ویڈیو کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی ویب سیریز و پیریڈ ڈرامہ سیریز دی ریوولیوشنریز کی پہلی جھلک پیش کی ہے جس کی ہدایت کاری نکھل اڈوانی نے کی ہے۔

 

 

دی ریولیوشنریز میں بھون بام ، روہت سراف، پرتیبھار تنا، گرفتح پیر زادہ اور جیسن شاہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

 

 

 

 

اس سیریز کی ہدایت کاری نکھل اڈوانی نے کی ہے اور اسے ایمے انٹر ٹینمنٹ کے بینر تلے مو نیشا اڈوانی اور مدھو بھو جوانی نے پروڈیوس کیا ہے۔

صرف 56 سیکنڈ کی اس ویڈیو نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔ یہ کہانی ان بہادر نوجوان ہندوستانی انقلابیوں کی کہانی ہے جنہیں لگتا تھا کہ برٹش راج کو ختم کرنے کے لیے ہتھیاروں سے لڑنا نہ صرف ضروری ہے بلکہ ناگزیر ہے۔ شو میں ان کی غیر معمولی زندگیوں، قربانیوں اور ملک کے لیے ان کی اٹوٹ محبت کو دکھایا گیا ہے۔

یہ سیریز سنجیو سانیال کی لکھی ہوئی کتاب ریوولیوشنریز : دی دوسری اسٹوری آف ہاوانڈیا وون اٹ فریڈم پر مبنی ہے۔

فی الحال بڑے پیمانے پر بننے والی اس سیریز کی شوٹنگ ملک کے کئی مقامات جیسے ممبئی، امرتسر، وارانسی، دہرادون اور دیگر شہروں میں کی جا رہی ہے۔

ریوولیوشنریز سال 2026 میں ہندستان سمیت 240 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں پرائم ویڈیو پر پریمیئر ہوگا۔

نکھل اڈوانی نے کہا۔

ہم ایک بار پھر پرائم ویڈیو جیسے اپنے پرانے پارٹنرز کے ساتھ کام کرتے ہوئے بہت خوش ہیں، جو ہماری سوچ اور وژن کی مکمل حمایت اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

ہم نے ایک عظیم ٹیم اور کاسٹ کو یکجا کیا ہے۔

کون ہے پرتیبھا رنتا:

اداکارہ پرتیبھا رنتا کی پیدائش 17 ڈسمبر 2000 میں ہماچل پردیش کے شملہ میں ہوئی، انکے والد کا نام راجیش رنتا اور والدہ سندیشنا رنتا ہیں، انکا ایک چھوٹا بھائی اور ایک چھوٹی بہن ابھا رنتا ہے-

اداکارہ پرتیبھا رنتا نے شملہ کے ایک ڈانسنگ اسکول سے ڈانس کی تربیت لی- انہوں نے ہماچل پردیش میں کئی ڈانس مقابلے میں حصہ لیا اور ایوارڈ جیتے-

By Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *