ہیرو ہے 65 سالہ ایکٹر
فلمی ڈسک، 4 جولائی (اردو پوسٹ) سال 2015 میں آئی سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان میں منی کا کردار نبھانے والی ہرشالی ملہوترا اب ساؤتھ فلم کا حصہ بننے جارہی ہے-
A smile of an angel and a heart of gold ❤️
Introducing Bajrangi Bhaijaan fame #HarshaaliMalhotra as ‘JANANI’ from #Akhanda2 ✨#Akhanda2 THANDAAVAM IN THEATRES DUSSEHRA 25th SEPTEMBER #Akhanda2Thaandavam
‘GOD OF MASSES’ #NandamuriBalakrishna #BoyapatiSreenu @AadhiOfficial… pic.twitter.com/t5M3pVh8c1— 14 Reels Plus (@14ReelsPlus) July 2, 2025
سال 2015 میں اپنی ایکٹینگ سے مشہور ہوئی چائلڈ آرٹسٹ ہرشالی ملہوترا اب بڑی ہو چکی ہیں۔
@harshaalimalhotra_03 as ‘JANANI’ from #AKhanda2#Akhanda2 THANDAAVAM IN THEATRES DUSSEHRA
25th SEPTEMBER#NandamuriBalakrishna#BoyapatiSreenu @aadhiofficial @MusicThaman @14ReelsPlus @iamsamyuktha_@Raam.Achanta#GopiAchanta @tejeswinimathukumilli@kotiparuchuri pic.twitter.com/lnr18m6P1w— Harshaali Malhotra (@Harshaali032008) July 2, 2025
اب ہرشالی ساؤتھ فلم سے اپنی اداکاری کی شروعات کرنے جا رہی ہیں۔ اس فلم کا نام اکھنڈ 2 : تھنڈاوم ہے۔ اس فلم میں 65 سالہ اداکار ننداموری بالاکرشنا (این بی کے) مرکزی کردار میں ہیں۔ اس فلم میں ہرشالی ملہوترا کے شامل ہونے کی اطلاع پروڈکشن ہاؤس نے دی ہے۔
View this post on Instagram
فلم اکھنڈ 2: تھنڈاوم ، کے میکرس نے چہارشنبہ کو اعلان کیا ہے کہ سلمان خان کی سپرہٹ فلم بجرنگی بھائی جان میں چھوٹی لڑکی منی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ہرشالی ملہوترا اس فلم میں ‘جانانی’ کا کردار ادا کریں گی۔ اس فلم کو بویاپتی سرینو ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔
پروڈکشن ہاؤس 14 ریلز پلس نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر یہ خبر شیئر کی۔ انہوں نے لکھا، “ایک فرشتے کی مسکراہٹ اور سونے کا دل۔
اکھنڈ 2 :تھنڈاوم ، 25 ستمبر کو دسہرہ کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ حال ہی میں ننداموری بالاکرشنا کی سالگرہ پر ٹیزر جاری کیا گیا تھا۔
بتادیں کہ ہرشالی ملہوترا کی پیدائش 3 جون 2008 میں ممبئی میں کاجل ملہوترا اور وپل ملہوترا کے گھر ہوئی-
فلم بجرنگی بھائی جان کی ریلیز کے وقت انکی عمر صرف 7 سال تھی۔ اس فلم میں انہوں نے پاکستانی مسلم لڑکی شاہدہ کا رول نبھایا انہیں فلم میں منی نام سے پکارا گیا۔
سلمان کے ساتھ کام کرنے کے بعد ہرشالی نے زی ٹی وی کے سیریل قبول ہے، لوٹ آو تشا، ساودھان انڈیا، سب سے بڑا کلاکار، میں بھی کام کیا ہے۔
ہرشالی ملہوترا نے کئی پرنٹ اشتہار اور ٹی وی کمرشل کے برانڈس کے لیے کام کیا جن میں فیئر اینڈ لولی، پیئرس، ایچ ڈی ایف سی بینک، ہارلکس، اور کئی برانڈ شامل ہے۔