نمرت اہلو والیہ ٹائیگر شراف کے ساتھ میوزک ویڈیو بے پناہ میں نظر آئیں گی

نمرت کور اہلووالیہ

ممبئی ، 3 جولائی (اردو پوسٹ) بگ باس 16 کی مشہور کنٹیسٹنٹ اور بالی و وڈاداکارہ نمرت کور اہلو والیہ ٹائیگر شراف کے ساتھ میوزک ویڈیو بے پناہ میں نظر آئیں گی۔

 

 

 

 

 

 

 

 میوزک ویڈیو بے پناہ ایک پر جوش اور ویزوئل طور پر خوبصورت ڈانس نمبر ہونے جارہا ہے ، جسے خود ٹائیگر شراف نے گایا ہے۔

 

 

 

یہ گانا آنجہانی میوزک ڈائریکٹر آدیش سریواستو کے بیٹے او یتیش سریواستو نے لکھا اور کمپوز کیا ہے۔

 

 

 

یہ گانا آنجہانی میوزک ڈائریکٹر آدیش سریواستو کے بیٹے او یتیش سریواستو نے لکھا اور کمپوز کیا ہے۔

اس ویڈیو میں نمرت ایک نئے گلیمرس میں نظر آئیں گے۔

 

 

 

اس ویڈیو میں ہائی فیشن لک اور خوبصورت کوریو گرافی کے ساتھ گلیمر کا تڑکا ہو گا، جسے مشہور کوریو گرافر بو سکونے کوریو گراف کیا ہے۔

 

 

 

 

سال 2024 میں کلرس چینل پر نشر ہوئے شو خطروں کے کھلاڑی سیزن 14 میں حصہ لے چکی اداکارہ نمرت کو راہلو والیا نے کہا، ” جب میں نے پہلی بار بے پناہ کا کانسیپٹ اور گانا سنا تو مجھے فوری طور پر یہ پسند آیا۔

 

 

 

 

 

 

اس میں یہ متعدی توانائی اور ایک دلکش ماحول ہے جس کو میں نے پہلے کبھی نہیں کیا تھا۔ ٹائیگر کے ساتھ کام کرنا واقعی متاثر کن رہا۔

 

 

 

 

نمرت کور اہلووالیہ کی پیدائش 11 ڈسمبر 1994 کو دہلی میں ہوئی، نمرت کے والد ایک آرمی آفیسر اور والدہ اندرپریت کور اہلووالیہ ہے- اور ایک چھوٹا بھائی بھی ہے- نمرت نے گریجویشن کیا-

 

 

 

نمرت ایک ٹی وی اداکارہ ہے، انہوں نے فیمینا مس انڈیا 2018 کی ٹاپ 12 میں شامل تھیں اور انہوں نے فیمینا مس منی پور کا اعزاز حاصل کیا- اسکے بعد انہوں نے اپنا کیریئر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں شروع کیا-

نمرت کور نے کلرز ٹی وی پر سال 22-2019 تک نشر ہوئے شو چھوٹی سردارنی سے اداکاری کا آغاز کیا- انکے لیے بڑا بریک ثابت ہوا- اسکے بعد کئی ٹی وی شوز کا حصہ رہی-

 

 

 

 

اسکے علاوہ نمرت کور کئی میوزک ویڈیوز میں بھی نظر آچکی ہے-

By Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *