جیکولین فرنینڈز کا نیا گانا دم دم ریلیز

jacqueline-fernandez-home dancer

فلمی ڈسک ، 2 جولائی (اردو پوسٹ) بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز اپنی اداکاری کے ساتھ گلیمرس انداز کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے کئی فلموں میں شاندار کام کیا ہے۔

 

 

 

 

 

 

جیکولین فرنینڈز اپنے زبردست اسٹیپس کے لیے مشہور ہیں۔ جیکولین کا نیا گانا ریلیز ہو گیا ہے جو ریلیز کے چند ہی گھنٹوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ اداکارہ جیکولین فرنینڈز کا نیا گا نادم دم جاری کر دیا گیا ہے۔

فلم علا دین کے بعد فلم نہ جانے کہاں سے آئی ہے میں کام کرچکی جیکولین فرنینڈز کی کرشماتی پر فارمنس ٹی سیریز کے پیش کردہ گانے دم دم پر ہے۔

 

 

جیکولین نئے گانے میں ٹریڈیشنل اور ویسٹرن ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔ اس گانے کو آسیس کور نے گایا ہے اور اس کے بول جانی نے لکھے ہیں۔

 

 

بحرین میں 11 اگست 1985 کو پیدا ہوئی، جیکولین فرنینڈز نے انسٹا گرام پر اپنا جوش شیئر کرتے ہوئے کہا، ” مجھے واقعی لگتا ہے کہ آپ سب اسے پسند کریں گے۔ ہم نے بہت محنت کی ہے۔

 

 

میری ٹیم ، شازیہ اور پیوش نے اس میں اپنا دل و جان لگا دیا ہے۔

اس میں ایک جادوئی ، صوفیانہ انداز ہے جو مجھے واقعی پسند ہے۔

میں بہت پر جوش ہوں اور آپ سب کے دیکھنے کا انتظار نہیں کر سکتی۔

اس گانے کو شازیہ اور پیوش نے ڈائریکٹ اور کوریو گراف کیا ہے۔

 

 

جیکولین نے گانا شیئر کرتے ہوئے لکھا- لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے تیار ہو جائیں کیونکہ “دم دم” آپ کے پاس آ گیا ہے۔

 

 

جانی کے لکھے ہوئے اس گانے میں بنی ، ساگر، فیض اور ہنی کی آوازیں ہیں اور اسے ہندیش تنیجا نے مکس کیا ہے۔

 

دم دم اب تمام پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔

جیکولین کے کیرئیر کی دیگر فلموں میں مرڈر 2، ریس 2، رائے، ہاؤس فل 3، برادرس، ڈھیشوم، اے فلائنگ جٹ ، ڈرائیو ، اے جنٹلمین ، ریس 3 اور جڑواں ۔ 2 شامل ہیں۔

 

 

 

جیکولین کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ آخری بارفلم ہاؤس فل 5 میں نظر آئی تھی۔

By Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *