انوشکا کو شک فلم اویان میں کام کرتی نظر آئیں گی

انوشکا کوشک

ممبئی، 14 جولائی (اردو پوسٹ) گھر واپسی اور کریش کورس جیسی ویب سیریز میں کام کرچکی اداکارہ انوشکا کوشک فلم اویان ، میں کام کرتی نظر آئیں گی۔

 

 

 

 

سہارنپور جیسے چھوٹے شہر سے آئی انوشکا کوشک آج کی نوجوان نسل کی باصلاحیت اداکاراؤں میں سے ایک بن ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

لسٹ اسٹوریز 2 ہو یا پٹنہ شکلا، گھر واپسی ہو یا گرمی ، انوشکا نے ہر بار اپنی اداکاری سے ناظرین کے دل جیتی ہیں۔

 

 

 

اب اس باصلاحیت اداکارہ کا اگلا پروجیکٹ سنیل کو ٹھاری کی روحانی فلم اویان ہے جس میں انوشکا کوشک کا روپ اور کردار دونوں بالکل مختلف ہونے جارہے ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

گزشتہ ماہ فلم کے پروڈیوسر سنیل کوٹھاری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کے ٹائٹل کی نقاب کشائی کی تھی۔اس کے ساتھ انہوں نے ایک پوسٹر بھی جاری کیا، جس نے شائقین میں تجسس بڑھایا۔ پوسٹر میں شام کے وقت گنگا کنارے کا ایک بہت ہی خوبصورت منظر دکھایا گیا ہے۔

 

 

 

 

 

 

انوشکا نے کہا یہ کہانی روز مرہ کی چھوٹی چھوٹی چیزوں کو کس طرح گہرائی سے جوڑتی ہے یہ بہت خاص ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

بنارس جیسے شہر میں شوٹنگ کرنا، اپنی توانائی اور لگن کے درمیان کام کر نا واقعی ایک عاجزانہ تجربہ تھا۔

 

 

 

 

مجھے فخر ہے کہ میں ایک ایسی فلم کا حصہ ہوں جو ہمارے دلوں اور ثقافت کے ساتھ جشن مناتی ہے۔

 

 

 

فلم اویان کو گورو کھاتی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم رواں سال سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

 

 

 

 

 

بتادیں کہ انوشکا کوشک کی پیدائش 21 جولائی 1999 کو سہارنپور میں ہوئی۔ انکے والد راجیو شرما اور والدہ کسم شرما ہیں۔ انکا ایک بھائی سرتھک شرما ہے۔ انہوں نے سہارنپور میں تھیڑ پلے کیا۔ انوشکا نے یوٹیوب پر کچھ ویڈیوز کیے ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

انوشکا کوشک نے سال 2018 میں فلم ایس پی چوہان سے بالی ووڈ ڈیبیو کیا۔ جس میں جمی شیرگل اور یوویکا چودھری اہم رول میں تھے۔ اور سال 2019 میں ویب سیریز فلیمس سے ڈیبیو کیا۔

By Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *