حیدرآباد، 10 جولائی (اردو پوسٹ) عمان کی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ اپلائیڈ سائنسز کے پروفیسر اور صوفی فاؤنڈیشن حیدرآباد کے صدر جناب صوفی عزیز الدین خسرو صاحب، اپنی سالانہ تعطیل پر حیدرآباد میں ہیں،
ہر سال اپنی سالانہ تعطیل پر صوفی صاحب خدمت خلق کے لیے اپنا وقت نکالتے ہیں۔ اور آج فلک نما میں ایک معروف انسٹی ٹیوٹ گلین فِچ اکیڈمی، پیرامیڈیکل، ووکیشنل اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں صوفی صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا،