وجے ورما کی ویب سیریز مٹکا کنگ کی شوٹنگ مکمل

پہلی بار اداکارہ کریتیکا کامرا ، اداکار وجے کے ساتھ نظر آئیں گی۔
ہدایت کار ناگراج منجولے نے ہدایت کاری کی باگ ڈور سنبھالی۔
یہ ویب سیریز ایمیزون پرائم ویڈیو پر جاری کی جائے گی۔


فلمی ڈسک، 26 اپریل (اردو پوسٹ) مرزا پور، لسٹ اسٹوریز اور ڈارلنگ جیسی فلموں اور سیریز سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانے والے اداکار وجے ورما کی نئی سیریز ریلیز ہونے والی ہے۔ سیریز کا نام مٹکا کنگ ہے۔

وجے کا یہ سلسلہ کافی دلچسپ ہونے والا ہے۔ اس سیریز کی شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے اور اب یہ سیریز جلد ریلیز کی جائے گی۔

 

 

 

 

 

ایمیزون پرائم کی آنے والی سیریز مٹکا کنگ میں وجے کا کردار بہت دلچسپ ہونے والا ہے۔ وجے نے اپنے سوشل میڈیا انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔

 

 

 

ناگ راج منجولے کی ہدایت کاری میں بننے والی ویب سیریز مٹکا کنگ 1960 کی دہائی کی ممبئی کی دنیا اور مٹکا جوئے کی سنسنی خیز کہانی پر مبنی ہے۔
اس سیریز میں وجے ور ما مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

 

 

 

 

 

 

ساؤتھ اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ بریک اپ کی خبروں میں رہے اداکار وجے ورما نے انسٹا گرام اسٹوری پر ایک خصوصی مٹکا کیک کی تصویر شیئر کر کے شوٹنگ مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

 

 

 

وجے نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر سرخ کپڑے سے ڈھکے ہوئے بر تن کی تصویر پوسٹ کی۔

 

 

وجے ورما نے انسٹا گرام کے اسٹوریز سیکشن پر مٹکا کے سائز کے کیک کی تصویر شیئر کی اور اس کا کیپشن دیا، مٹکا کنگ ریپڈ

 

 

 

 

اس سیریز میں وجے کے علاوہ کریتیکا کا مرا، سائی تمہنکر ، گلشن گروور اور سدھارتھ جادھو بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

 

 

 

 

 

مٹکا کنگ کو سدھارتھ رائے کپور کی رائے کپور فلمز نے پروڈیوس کیا ہے اور اسے ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز کیا جائے گا۔

 

 

 

 

سال 2007 میں ٹی وی شو یہاں کے ہم سکندر سے ٹی وی ڈیبیو کرنے والی اداکارہ کریتیکا کامرا فلم میں اہم کردار میں ہے-

By Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *