پراکٹس کے دوران آسام کی تیر انداز کے گلے میں گھس گئی تیر

دہلی،10جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آسام کی 12 سالہ تیر انداز شیوانگی گوہین اس وقت زخمی ہوگئی، جب ٹریننگ کے دوران انکی گردم میں تیر لگ گیا۔ گوہاٹی میں ہونے والے کھیلو انڈیا گیمس سے ایک دن پہلے ہی جمعرات کو یہ حادثہ ہوا۔

میڈیا نیوز کے مطابق شیوانگی ڈبروگڑھ میں پراکٹس کررہی تھی، ڈاکٹر وی اگروال نے کہا، تیر شیوانگی کی گردن میں گھس گئی تھی۔ ابتدائی طبی علاج کے بعد دہلی ریفر کردیا گیا۔ شیوانگی سپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی ٹرینی ہے لیکن وہ کھیلو انڈیا گیمس کا حصہ نہیں ہے۔ اسپورٹس اتھارٹی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ انہیں ایئرلفٹ کرکے دہلی کے صفدرر جنگ ہاسپٹل لایا گیا۔ اتھاریٹی انکے علاج کا خرچ اٹھائے گا جس میں ہوائی سفر بھی شامل ہے۔(ان پٹ ۔ ایجنسی سے)