فلمی ڈسک،10جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ میں جب بھی شاندار ڈانس کرنے والے اداکار کانام لیا جاتا ہے تو سب سے پہلے نام آتا ہے ریتک روشن کا۔ ریتک روشن اداکاری بھی اچھی کرتے ہیں پر ان جیسا ڈانس کرنا سب کےبس کی بات نہیں ہے۔
ریتک روشن 10 جنوری کو 64 واں جنم دن منارہے ہیں۔ ان کی پیدائش 10 جنوری 1974 کو ممبئی میں ہوئی تھی۔ ریتک روشن کا اصلی نام ریتک راکیش ناگرتھ ہے۔ انہیں گھر میں ڈگگو نام سے بلاتے ہیں، انکے والد راکیش روشن مشہور ہدایت کار اور ایکٹر ہے۔ راکیش روشن کا گھر کانام گوڈو ہے۔ وہیں انکی ماں کا نام پنکی روشن ہے۔
ریتک روشن کی ایک بہن ہے جسکا نام سنائینہ روشن ہے ۔ وہیں میوزک ڈائریکٹر راجیش روشن ریتک کے چاچا ہے۔ انکے نانام فلم ساز جے اوم پرکاش ہے۔ کل ملاکر انکا پورا خاندان کہی نہ کہی فلموں سے ہی جڑا ہوا ہے۔
ریتک روشن نے اپنی اسکولی پڑھائی ممبئی اسکاٹش اسکول سے کی۔ اسکے بعد انہوں نے سڈین ہیم کالج سے گریجویشن کی پڑھائی پوری کی۔ وہیں ماسٹرس کی ڈگری انہوں نے یو ایس سے پوری کی۔ریتک روشن بچپن میں مدھوبالا اور پروین بابی کو کافی پسند کرتے تھے۔ وہیں وہ دھرمیندر کے بھی زبردست فین ہے۔ بچپن میں وہ اپنے وارڈروب میں دھرمیندر کا پوسٹر لگا کر رکھتے تھے۔ اتنا ہی نہیں جب ریتک روشن کی برین سرجری ہوئی تو انہوں نے خاندان والوں سے پہلے دھرمیندر سے فون پر بات کی تھی۔
ریتک روشن کی ایک بہن ہے جسکا نام سنائینہ روشن ہے ۔ وہیں میوزک ڈائریکٹر راجیش روشن ریتک کے چاچا ہے۔ انکے نانام فلم ساز جے اوم پرکاش ہے۔ کل ملاکر انکا پورا خاندان کہی نہ کہی فلموں سے ہی جڑا ہوا ہے۔
ریتک روشن نے اپنی اسکولی پڑھائی ممبئی اسکاٹش اسکول سے کی۔ اسکے بعد انہوں نے سڈین ہیم کالج سے گریجویشن کی پڑھائی پوری کی۔ وہیں ماسٹرس کی ڈگری انہوں نے یو ایس سے پوری کی۔ریتک روشن بچپن میں مدھوبالا اور پروین بابی کو کافی پسند کرتے تھے۔ وہیں وہ دھرمیندر کے بھی زبردست فین ہے۔ بچپن میں وہ اپنے وارڈروب میں دھرمیندر کا پوسٹر لگا کر رکھتے تھے۔ اتنا ہی نہیں جب ریتک روشن کی برین سرجری ہوئی تو انہوں نے خاندان والوں سے پہلے دھرمیندر سے فون پر بات کی تھی۔
ریتک روشن کے لاکھوں فینس ہے خاص کر لڑکیاں۔ بتایاجاتا ہے کہ ایک بار ویلنٹائن ڈے کےموقع پر انہیں 30 ہزار شادی کے پرپوزل ملے تھے۔ ریتک روشن فیٹنس کو لیکر کافی متحرک رہتے ہیں، زرا سی ہیلتھ اشو ہونے پر وہ ٹینش میں آجاتے ہیں، ریتک بچپن میں ہکلاکر بولتے تھے جسکی وجہ سے انہیں اپنے اسکول کے دونوں میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ جس دن انکےکلاس میں اورل ٹیسٹ ہوتا تھا وہ اس وجہ سے اسکول نہیں جاتے تھے کہ انکا مذاق نہ بن جائے، جسکے بعد انہوں نے اسپیچ تھراپی کے ذریعہ اپنے اس مسئلہ سے نجات پائی۔ آج بھی وہ اسپیچ تھراپی اپناتے ہیں۔ تاکہ وہ پھر سے ہکلانے نہ لگ جائے۔
ریتک روشن نے پہلی بار فلم بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کیا۔ 1980 کی ہندی فلم آشا، میں وہ چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر نظرآئے۔ اسکے بعد سے انہیں کئی فلموں میں چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر چھوٹے چھوٹے رول آفر ہونے لگے چونکہ وہ پڑھائی کررہے تھے۔ اس لیے انہیں ایک وقت پر فلموں میں کام کرنا چھوڑ دیا۔
ریتک روشن کی بطور پہلی فلم کہو نا پیار ہے،،، ہے اس فلم کے ڈائریکٹر انکےوالد راکیش روشن تھے۔ یہ فلم سپر ہٹ رہی۔ اس فلم کے لیے ریتک روشن کو بیسٹ ڈیبیو اور بیسٹ ایکٹر کا فلم فیئر ایوارڈ ملا۔
بتایا جاتا ہے کہ راکیش روشن اس فلم کے لیے پہلے شاہ رخ خان کو لینے والے تھے، لیکن شاہ رخ کو فلم کی اسکرپٹ پسند نہیں آئی اور انہوں نے فلم سائن کرنے سے منع کردیا۔ اسکے بعد انہوں نے اس فلم کے ذریعہ اپنے بیٹے ریتک روشن کو لانچ کرنے کا سوچا اور فلم سپر ہٹ رہی۔
اس کے بعد ریتک روشن فضا، آفر ہوئی اور یہ فلم بھی باکس آفس پر ہٹ رہی۔ ریتک روشن نے ایک بعد ایک کئی سپرہٹ فلمیں دی۔ جس میں سال 2000 میں آئی مشن کشمیر، سال 2001
میں آئی یادیں، سال 2002 میں ریلیز ہوئی نہ تم جانو نہ ہم، اور مجھ سے دوستی کروگے، سال 2003 میں ریلیز ہوئی کوئی مل گیا، شامل تھی۔ اس فلم میں ریتک روشن کو دو فلم فیئر ایوارڈ ملے۔
سال2006 میں انڈین سپر ہیرو سائنس فکشن فلم ’کرش’ میں لیڈ رول اور سپورٹنگ رول کے دوہرے کرداروں میں نظر آئے تھے۔ یہ فلم کوئی مل گیا، کی سیکوئل تھی،، یہ بھی پہلی فلم کی طرح سپر ہٹ رہی۔ اس فلم سے ریتک روشن سپر ہیرو کی امیج ہوگئی۔ وہیں ریتک روشن کی ’دھوم’ سیریز کی دوسری فلم دھوم 2 میں زبردست کردار نبھایا۔ یہ فلم بھی باکس پر اچھا بزنس کی۔
اسکے بعد جودھااکبر، کائٹس، اگنی پتھ، کرشن 3، بینگ بینگ، سپر 30، جیسی سپر ہٹ فلمیں دی، فلم وار سال 2019 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شامل رہی۔ اس بات سے کم ہی لوگ واقف ہے کہ ریتک روشن کو 21 سال کی عمر میں ایسی بیماری ہوگئی تھی جس میں انکی ریڑھ ’ایس’ شیپ کی ہورہی تھی۔ اس پر ڈاکٹروں نے یہ تک کہہ دیا تھا کہ وہ اب ایکٹر نہیں بن پائیں گے۔ لیکن محنت کے دم پر ریتک روشن اس بیماری سے ابھرے۔ وہیں جودھا اکبر کی شوٹنگ کے دوران انکے گھٹنوں میں کافی درد تھا۔ ڈاکٹرس نے انہیں زیادہ دیر کھڑے ہونے سے منع کیا تھا۔ لیکن ریتک نےاس بیماری کو بھی ہرا دیا۔
اگنی پتھ کی شوٹنگ کے دوران انہیں سلپ ڈسک ہوا تھا اور بینگ بینگ کی شوٹنگ کے دوران انکی برین سرجری ہوئی تھی۔
وہیں نجی زندگی کی بات کریں تو حال ہی میں ریتک کا خاندان اور انکی ایکس وائف سوزین خان حال ہی میں ساتھ ساتھ چھوٹیاں مناتے نظر آئے۔