طلباء حیات جونیئر کالج کا انٹرمیڈیٹ میں شاندار مظاہرہ

حیدرآباد 3 مئی (راست) قلب شہر حیدرآباد شاہ علی بنڈہ میں واقع حیات جونیئر کالج کے طلبہ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات منعقدہ مارچ 2025 میں شاندار اور تاریخی مظاہرہ کیا حیات جونیئر کالج اپنے قیام کے ساتویں سال میں مسلسل ریاستی سطح پر رینک حاصل کرنے کے اپنے سلسلے کو نہ صرف برقرار رکھا بلکہ پرانے شہر میں ایک تاریخی تعلیمی انقلاب برپا کر دیا۔

 

 

 

حیات جونیئر کالج
حیات جونیئر کالج

 

 

 

حیات جونیئر کالج سکینڈ ائیر بائ پی سی کی طالبہ کوثر فاطمہ نے 1000میں سے 993 نشانات حاصل کرتے ہوئے ریاستی سطح پر رینک حاصل کیا بتول فاطمہ 986,ام یسرا جیلانی نے 985,نشانات حاصل کۓ ایم پی سی طالبہ سُمیرا انم جملہ 1000میں سے 989نشانات حاصل کرتے ہوئے شاندار مظاہرہ کیا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

انکے علاہ شیخ فرحان،صفا سمرین 981، ماہین بیگم979, سید عادل،سمیہ ایمن972 نشانات حاصل کۓ سی ای سی سامعہ معز 975,مبینہ بیگم 972,سراج یسرا, 960رقیہ مہوین,952 نشانات حاصل کۓ اسکے علاوہ 10طلبہ نے 980اور اسے زائد نشانات, 10طلبہ نے 970اور اسے زائد اور 20طلبہ نے 960اوا اس سے زیادہ نشانات حاصل کرتے ہوئے شاندار مظاہرہ کیا-

اسی طرح انٹر سال اول میں حیات جونیئر کالج کی طالبہ مسکان فاطمہ نے بائ پی سی جملہ 440,میں سے 437،نشانات حاصل کرتے ہوئے تاریخ مظاہرہ کرکے ریاستی سطح پر رینک حاصل کیا،

 

 

 

 

 

 

انکے علاوہ بائ پی سی سال اول میں تانیہ بیگم، اور عالیہ خاتون 432، نشانات سیدہ مریم 430، آمنہ بنت صالح 428، خدیجہ عباس 427، آمینہ فاطمہ 426، اور ارجمند بانو 425نشانات حاصل کرتے ہوئے نمایاں مظاہرہ پیش کیا-

اسی طرح ایم پی سی سال اول میں ایم اے حنان، زویا فاطمہ، اور زیبہ بیگم نے 470، میں سے 460نشانات حاصل کرتے ہوئے شاندار مظاہرہ کیا انکے علاوہ سید اسلم اللہ، 452,محمد فھداللہ449, عظیمہ سلطانہ 449 نشانات حاصل کرتے ہوئے نمایاں مظاہرہ کیا-

ایم ای سی سال اول میں اقصی خاتون نے 500 میں سے 492، ماہین 477، نشانات کے ساتھ بہترین مظاہرہ کیا سی ای سی سال اول میں مدیحہ حمید، 477,سیدہ مظنہ 473، مہروز تزنین 471، محمد عدنان 467، نمایاں نشانات کے ذریعے شاندار مظاہرہ کیا۔

 

 

نمایاں مظاہرہ کرنے والے طلبہ اور اولیاء طبہ کیلے ایک پر وقار تہنیتی تقریب شاہ علی بنڈہ کیمپس میں منعقد کی گئی جس کی صدارت چیرمین حیات ایجوکیشنل ویلفر سوسائٹی جناب غلام احمد صاحب (بی ایس سی ایل ایل بی) نے کی۔

اور اولیاء طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم ہی کے ذریعے جہالت کو دور کیاجاسکتا ہے دور حاضر میں جہاں معاشرہ میں طلبہ میں اخلاقی اعتبار سے کمی دیکھی جارہی ہے-

اس کۓ اولیاء طلبہ توجہ دیں سکریٹری و کرسپانڈنٹ پرنسپل حیات جونیئر و ڈگری کالج شاہ علی بنڈہ اجلال احمد و قاضی محمد تاج الدین ڈائریکٹر و پرنسپل حیات جونیئر و ڈگری کالج حافظ بابا نگر نے طلبہ اور اولیاء طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل میں اس سے بہتر مظاہرہ کیلے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

 

 

 

 

اجلال احمد نے بتایا کہ حیات جونیئر کالج پرانے شہر میں اپنے قیام کے پہلے سال سے ہی سے ریاستی سطح پر نمایاں رینک حاصل کرنے کا اپنا سلسلہ تاحال جاری رکھا اور اس وقت شہر حیدرآباد کا ایک منفرد تعلیمی ادارہ کے طور پر اپنے آپ کو ثابت کیا مزید یہ کہ طلباء کیلے کالج میں دینی تعلیم و اسلامی ماحول کو لازم رکھتے ہوئے ریاستی سطح اور ملکی سطح پر منعقد ہونے والے کامپیٹیٹیو امتحانات جسے جے، ای، ای, نیٹ اور ریاستی سطح پر ایسٹ (EAPCET, NEET, JEE ) امتحانات کیلے فل ٹائم قابل ترین اساتذہ کی خدمات کو حاصل کرتے ہوئے طلبہ میں مہارت پیداء کرنے کا ایک منفرد ادارہ کے طور پر مشہور ہوا ہے۔

 

 

جناب عبد الکریم ڈائریکٹر حیات ایجوکیشنل ویلفر سوسائٹی نے طلبہ سے مزید آگے محنت کے سلسلے کو برقرار رکھنے اور اعلی تعلیم حاصل کرتے ہوئے قوم وملت کا نام روشن کرنے کی تلقین کی جناب محمد عبید الدین ڈائریکٹر نے اولیاء طلبہ سے اپنے بچوں کے بہترین مستقبل کیلے حیات جونیئر و ڈگری کالج سے جڑنے کی درخواست کی نمایاں مظاہرہ کرنے والے اور اولیاء طلبہ کی گلپوشی اور شال پوشی کی گئی اجلاس کے اختتام پر جناب محمد رفیع الدین ڈائریکٹر حیات جونیئر کالج نے شکریہ ادا کیا-

By Ayub Khan

Ayub Khan, MA (MCJ) MANUU, Managing Editor of Urdu Post, CEO of MAKS Media.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *