وزیر صحت دامودر راجنارسیمہا، آر اینڈ بی وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی اور دیگر کے ساتھ چیف منسٹر نے او جی ایچ کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔
حیدرآباد، 31 جنوری(اردو پوسٹ) تلنگانہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے جمعہ کے روز عثمانیہ جنرل ہاسپٹل (او جی ایچ) کی نئی عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر مالو بھٹی وکرمارکا، وزیر صحت دامودر راجنارسیمہا، آر اینڈ بی وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی ، حیدرآباد میئر وجے لکمشی اور دیگر موجود تھے۔
View this post on Instagram
یہ پروجیکٹ 2700 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کیا جا رہا ہے اور دو سالوں میں تیار ہونے کی امید ہے۔
శతాబ్ద కాలపు చరిత.. రాబోయే వందేళ్ల పాటు సేవలు అందించబోయే ఉస్మానియా జనరల్ ఆసుపత్రి నూతన నిర్మాణ మహోజ్వల ఘట్టానికి అడుగుపడింది. ముఖ్యమంత్రి @revanth_anumula గారు ఉస్మానియా ఆసుపత్రి నూతన భవనాల నిర్మాణానికి భూమి పూజ నిర్వహించారు.
🔸ఉప ముఖ్యమంత్రి @Bhatti_Mallu గారు, మంత్రులు… pic.twitter.com/LUdsSD9Bik
— Telangana CMO (@TelanganaCMO) January 31, 2025
تلنگانہ حکومت 38 ایکڑ میں سے 26 ایکڑ رقبہ کو 2000 بستروں پر مشتمل ہاسپٹل بنانے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
موجودہ او جی ایچ، ایک ہیریٹیج ورثے کا ڈھانچہ ہے اور ہائی کورٹ میں کیس زیر سماعت ہے۔
گوشہ محل پررکشنا سمیتی کے احتجاج کے درمیان حکومت سے ان منصوبوں کو واپس لینے کا مطالبہ کیا، او جی ایچ کی تعمیر کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل، ماحولیاتی مسائل اور دیگر پر سمیتی نے تشویش کا اظہار کیا۔
چیف منسٹر نے وعدہ کیا کہ یہ نئی سہولت عالمی معیار کی ہوگی اور اس سے حیدرآباد اور تلنگانہ میں صحت عامہ کو کافی فروغ ملے گا۔
وزیر صحت نرسمہا نے اسے ایک تاریخی دن قرار دیا اور کہا کہ نئی عمارت 30 سال پرانی مانگ کو پورا کرے گی۔ انہوں نے ذکر کیا کہ عثمانیہ ہاسپٹل ملک کے مشہور ہاسپٹلس میں سے ایک ہے۔
وزیر نے کہا کہ نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کا عمل چھ ماہ میں مکمل کیا گیا۔حکومت دو سال میں پوری عمارت کی تعمیر مکمل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔