فلم نیرجا کی اداکارہ ایشا چوپڑا سے 70 سالہ بوڑھے نے کی چھیڑ چھاڑ

اداکارہ ایشا چوپڑا

اداکارہ ایشا چوپڑا کے ساتھ 70 سالہ شخص نے چھیڑ چھاڑ کی-

ایشا چوپڑا نے سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ میں اپنے دل دہلا دینے والا واقعہ بیاں کیا-

ایشا چوپڑا نے بتایا کہ یہ ان کے ساتھ بھی اس وقت ہوا جب وہ سات سال کی تھیں۔


فلمی ڈسک، 7 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2016 میں آئی سونم کپور کی فلم نیرجا اور ویب سیریز میڈ ان ہیون میں نظر آئی اداکارہ ایشا چوپڑا کے ساتھ حال ہی میں ایک 70 سال کے بزرگ نے چھیڑ خانی کردی-

 

 

 

 

ایشا چوپڑا بری طرح گھبرا گئی اور 10 دن تک سو نہیں پائی، ایشا نے اب سوشل میڈیا پر لمبا پوسٹ کرتے ہوئے واقعہ بتایا-

 

ایشا نے یہ بھی بتایا کہ وہ اسی واقعہ کی وجہ سے پچھلے کچھ دن سے سوشل میڈیا سے دور تھی-

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Eisha A Chopra (@eishachopra)

 

ایشا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 10 صفحات پر مشتمل ایک پوسٹ لکھا ہے جس میں انہوں نے اپنے ساتھ ہوئے واقعے تفصیلات دی- ساتھ ہی بتایا کہ وہ 70 سال کا بزرگ کیسا تھا، اور اس نے اداکارہ کو کس طرح اپنی طرف کھینچا اور یہاں وہاں چھیڑنے لگا-

 

 

ایشا چوپڑا نے لکھا، ‘تقریبا 10 دن پہلے ایک نامعلوم شخص نے ایک عوامی جگہ پر میرے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔ اس نے مجھے پکڑ لیا۔ وہ اچھے کپڑے پہن رکھے تھا۔ وہ پڑھے لکھے لگ رہے تھے اور ان کی عمر 70 سال کے قریب تھی۔

 

 

وہ میرے پاس آیا اور اپنا تعارف کرایا۔ اس نے میرے ہاتھ ملانے کو یہ سمجھ لیا کہ اسے مجھے اپنی طرف کھیچنے کی دعوت مل گئی ہے-

جہاں چاہا اپنے ہاتھوں سے چھونے لگا- میں اس وجہ سے کئی دنوں تک صدمے میں رہی-

 

 

 

ایشا نے بتایا کہ سب کچھ اتنی جلدی ہوا کہ وہ بالکل سہم گئی تھی، کچھ سمجھ نہیں پائی کہ کیا کریں- اور وہ شخص وہاں سے بہت آرام سے چلا گیا۔

 

 

ایشا چوپڑا نے پوسٹ میں مزید بتایا کہ جب وہ 7 سال کی تھیں تو انہیں پہلی بار اس طرح کی زیادتی کا سامنا کرنا پڑا۔ اسے آج بھی اس شخص کا چہرہ یاد ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Eisha A Chopra (@eishachopra)

 

انٹرنیٹ پر درج معلومات کے مطابق اداکارہ ایشا چوپڑا کی پیدائش 16 مارچ 1993 کو دہلی میں ہوئی اور وہیں سے تعلیم حاصل کی، ایشا نے چھ سال کی عمر میں تھیٹر میں پرفارم کیا، اور سال 2016 میں فلم نیرجا میں دبینا کا کردار نبھایا- جو ایک ایئر ہوسٹ کا کردار تھا-

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Eisha A Chopra (@eishachopra)

 

بالی ووڈ میں ڈیبیو سے پہلے انہوں نے سال 2014 میں شارٹ فلم پوپ کارن اور سال 2015 میں پراچائی میں کام کیا-