اسپورٹس ڈسک،2ستمبر(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) ریو دی جنیرو میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ (شوٹنگ ورلڈ کپ) میں ہندوستان کااچھا سفر جاری ہے۔ یاشاسوینی دیسوال نے اتوار کو گولڈ میڈل جیت کر ہندوستان کو نواں اولمپک کوٹہ دلایا ہے۔ خواتین کی 10میٹر ایئر پسٹول ایونٹ میں 22 سال کی یاشاسوینی دیسوال نے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔
Fantastic show by the young champ #Yashaswini Beaming here after a stellar show. Gold No 3🥇 🥇 🥇 for India. We are firmly on top of the medal charts @ISSF_Shooting World Cup #issfworldcuprio2019 pic.twitter.com/6WsTLZtIo4
— NRAI (@OfficialNRAI) August 31, 2019
سابق جونیئر ورلڈ چمپئین 22 سال کی یاشاسوینی نے اٹھ خواتین کو فائنل میں 236.7 کااسکور کرکے گولڈ میڈل جیتا ۔ دنیا کی نمبر ایک اولینا کوستویچ کو چاندی اور سربیا کی جیسمینا کو کانسی تمغہ ملا۔
یاشاسوینی آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میں گولڈ میڈل جتنے والی دوسری ہندوستانی خاتون نشانےباز بن گئی ہے۔