اسپورٹس ڈسک،20ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ممبئی کی طرف سے کھیلنے والے اتر پردیش کے نوجوان بلے باز یشاسوی جیسوال کو انکے بیس پرائس سے زیادہ کی رقم میں آئی پی ایل 2020 کے لیے خرید لیا گیا ہے۔ کولکتہ میں جمعہ کو ہوئی نیلامی میں اس نوجوان بلے باز کو راجستھان رائلس نے اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ انہیں لمبی بولی کے بعد دو کروڑ اور 40 لاکھ روپے میں خریدا گیا۔
انڈر 19 ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ رہے یشوسی نے تیزی سے اپنی چھاپ چھوڑی ہے۔ انہوں نے کم ہی وقت میں اپنی زبردست بلے بازی سے پہچان بنائی ہے۔
یشوسی نے اس سال گھریلو کرکٹ میں زبردست مظاہرہ کیا تھا، انہوں نے وجئے ہزارے ٹرافی 2019 میں ممبئی کی طرف سے کھیلتے ہوئے ایک ڈبل سنچری سمیت تین سنچری کی مدد سے پانچ میچوں میں 500 سے زائد رن بنائے تھے۔ انہوں نے اسی سال جھارکھنڈ کے خلاف 149گیندوں میں اپنا پہلی ڈبل سنچری لگائی اور سب سے کم عمر میں ایسا کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے۔ اتنا ہی نہیں وہ وجئے ہزارے ٹرافی کی ایک انگیز میں سب سے زیادہ 12 چھکے لگانے والے کھلاڑی بھی بنے تھے۔
گھر چلانے کے لیے رام لیلا میں فروخت کیے گول گپے
یشوسی اپنا پیٹ پالنے کے لیے آزاد میدان میں رام لیلا کے دوران پانی۔پوری (گول گپے) اور پھل فروخت کرنے میں مدد کرتے تھے۔ مگر ایسے بھی دن تھے، جب انہیں خالی پیٹ سونا پڑتا تھا کیونکہ جن گراؤنڈس مین کے ساتھ وہ رہتے تھے، وہ آپس میں لڑائی کرتے تھے اور کھانا نہیں بناتے تھے۔
سچن نے گفٹ کیا اپنا بیٹ
سچن کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر اور یشاسوی جیسوال دونوں بہت اچھے دوست ہے۔ ان دونوں کی دوستی بنگلور میں واقع قومی کرکٹ اکیڈمی میں ہوئی تھی۔ اس وقت ارجن اور یشوسی دونوں ایک ہی کمرے میں رہتے تھے۔ ایک بار ارجن نے یشوسی کی ملاقات اپنے والد سے کروائی تھی۔ وہ سال 2018 میں یشوسی کو اپنے گھر لے گئے اور انہیں سچن ٹنڈولکر سے ملوایا جسکے بعد ماسٹر بلاسٹر بھی انکے فین ہوگئے۔
پہلی ہی ملاقات میں سچن نے یشوسی سے متاثر ہوکر انہیں اپنا بیٹ گفٹ میں دے دیا۔ یہی نہیں سچن نے یشوسی سے اپنے ڈیبیو میچ میں اسی بیٹ سے کھیلنے کی گذارش بھی کی۔