یاماہا کی تین پہیوں والی اسکوٹی جلد ہوگی لانچ

آٹو ڈسک،30 اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹووہیلر کمپنی یاماہا نے حال ہی میں تین پہیوں والی اسکوٹر ٹرائسٹی 300 پیش کیا ہے۔ اس میں فرنٹ میں دو پہیے لگے ہیں۔ اس سے اسکوٹر بھیڑ میں بالکل الگ دیکھتی ہے۔ کمپنی نے اربن موبیلیٹی کو ذہن میں رکھتے ہوئے اسے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ کمپنی نے ٹوکیو موٹر شو 2019 میں اس اسکوٹر کو شو کیس کیا۔ یہ اسکوٹر کے خصوصیات یا قیمت کے بارے میں ابھی آفیشل طریقے سے کوئی معلومات نہیں دی ہے۔

اسکوٹر کا انجن
اس میں 292 سی سی کا انجن ہے۔
اس میں لیکوڈ کولڈ، 4 اسٹروک، 4 والو، سنگل سلنڈر، ایس ایچ سی ٹائپ انجن
اسکوٹر کا وزن 239 کلوگرام ہے۔
اسکوٹر کے فیول ٹینک کی گنجائش 13 لیٹر ہے۔

خبر ہے کہ یہ اسکوٹر تین رنگوں میں دستیاب ہوگی۔ کمپنی نے کہا کہ یہ اسکوٹر ٹرائسٹی فیملی کا سب سے ہلکی گاڑی ہے۔ یہ لمبے سفر پر اور ہائی وے پر چلنے کے لیے ایک شاندار سواری ہے۔
خبروں کے مطابق یاماہا اس اسکوٹر سے جوڑے فیچرس اور تفصیلاتت کے بارے میں ’ای آئی سی ایم اے 2019 میں معلومات عوامی کرسکتا ہے۔ کمپنی نے اس اسکوٹر کو لیکر ایک ویڈیو اپنی ویب سائٹ پر ڈالا ہے۔ ٹرائسٹی 300 اسکوٹر نومبر کے پہلے ہفتے میں یورپین مارکٹ میں لانچ ہوگی۔