ہندوستان میں اس دن لانچ ہوگا ژیومی ایم آئی نوٹ 10، فون میں ہے 108 میگا پکسل کیمرہ

ٹیکنالوجی ڈسک،11ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چین کی فون ساز کمپنی ژیومی اپنے ایم آئی نوٹ 10 اسمارٹ فون کو ہندوستان میں جنوری 2020 میں لانچ کرنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے- ژیومی چائنا نے پیر کو اس بات کی معلومات دی-

یہ دنیا کا پہلا ایسا اسمارٹ فون ہے، جس میں 108 ایم پی کا کیمرہ دیا گیا ہے- کمپنی پہلے ہی اسے یوروپ اور اپنے گھریلو بازار میں ایم آئی سی سی 9 پرو کے طور پر لانچ کرچکی ہے-

کمپنی ایک عالمی فوٹوگرافی مقابلہ چل رہا ہے، شرائط و ضوابط کے مطابق، فاتحین کو 46،832 روپے کی قیمت کا ایم آئی نوٹ 10 اسمارٹ فون دیا جائے گا، یہ تصدیق نہیں ہے کہ یہ ہندوستان میں حتمی قیمت ہے-

اسمارٹ فون میں فنگر پرنٹ ریڈر اور واٹر ڈراپ نوچ  کے ساتھ 32 ایم پی سیلفی کیمرے سمیت 6.47 انچ ایف ایچ ڈی پلس ایمولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے-