ژیومی نے لانچ کیا “ایم آئی اے3” اسمارٹ فون

نئی دہلی،21اگسٹ(اردوپوسٹ) چینی اسمارٹ فون میکر ژیومی  نے آج ہندوستانی بازار میں ایم آئی اے 3 اسمارٹ فون لانچ کیا ہے- یہ اسمارٹ فون اینڈرائڈ ون پر مبنی ہے- اسکی شروعاتی قیمت 12999 روپے ہے- کمپنی نے اسکے دو ویرینٹ کو لانچ کیا ہے-

قیمت

ایم آئی اے 3 کے 4 جی + 64 جی بی ویرینٹ کی قیمت 12999 روپے اور 6 جی ب ی+ 128 جی بی ویرینٹ کی قیمت 15999 روپے ہے- اسکی پہلی سیل 23 اگسٹ کو دوپہر 12 بجے سے ایمیزون پر اور کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ Mi.com پر لگے گی-

خصوصیات

ایم آئی اے 3 خصوصیات کی بات کریں تو اس میں 48 میگا پکسل کا اے1 ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے- 32 میگا پکسل کا اے1 سیلفی کیمرہ بھی دیا گیا ہے- اسکی بیٹری 4030 ایم اے ایچ کی ہے- اسکی اسکرین 6.08 انچ کا ہے- پروسیسر کی بات کریں تو کوالکوم اسنیپ ڈریگن 665 پروسیسر دیا گیا ہے۔