ٹیکنالوجی ڈسک،11جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) برطانیہ کی اسمارٹ فون کمپنی زینی موبائل کی طرف سے حال ہی میں دنیا کا سب سے چھوٹا 3جی اسمارٹ فون کے لیے کک اسٹارٹر مہم لانچ کیا گیا ہے۔ کمنی نے اس ڈیوائس کے بارے میں مہم صفحہ پر کچھ تفصیلات شیئر کیے ہیں۔ اور اکسے فیچرس سے لیکر ڈیزائن اور قیمت تک کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ زینی موبائل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ زینکو ٹائنی ٹی 2 میں ایک اسمارٹ فون میں ملنے والے سارے فنکشن کام کریں گے۔ مانا جارہا ہے کہ ٹائنی ٹی 3 ہیوی اور لارج اسمارٹ فونس کو ایک چھوٹے آپشن سے ریپلس کرئے گا۔
مہم صفحہ پر کہا گیا ہے کہ اس ڈیوائس کی شپنگ اپریل 2020 سے شروع ہوجائے گی۔ کک اسٹارٹر مہم میں شیئر کیے گئے تفصیلات کی بات کریں تو یہ چھوٹا سا اسمارٹ فون متعدد فنکشن پرفارم کرسکتا ہے۔ اس اسمارٹ فون میں کیمرا، ویڈیوریکارڈنگ، ایم پی 3 اور ایم پی 4 پلے بیک، کیلنڈر اور ایف ایم ریڈیو یوزرس کو ملے گا، اسکے علاوہ یوزرس کال کرسکیں گے اورٹیکسٹ میسج بھی بھیج پائیں گے۔ کیلنڈر اور آلارم کو مینج کرنے کا آپشن بھی اس ڈیوائس میں دیا جائے گا، کمپنی نے فون میں 32 جی بی تک اسٹوریج کے لیے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ بھی دیا ہے۔
کمپنی نے بتایا کہ اس اسمارٹ فون کے لیے یو ایس اے، یوکے، چین، ہندوستان ، چین ، جاپان ، جرمنی اور نیدرلینڈ میں مفت شپنگ دی جائے گی۔ یہ فری شپنگ سپر ارلی برڈز (جلدی پیمنٹ کرنے والوں) کو اور سنگل پیک ریواڈرس پر ہی ملے گی۔ زینکو ٹائنی ٹی 2 کو سپر الرلی برڈ ریوارڈ میں صرف 59 ڈالر (قریب 4200 روپے) میں خرید سکتے ہیں۔