آٹو ڈسک،5جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چین کی آٹوموبائل ساز گریٹ وال موٹر ہندوستان میں اپنی اپنی الیکٹرک کار اورا ون لانے کی تیاری میں ہے۔ یہ دنیا کی سب سے سستی الیکٹرک کار ہے۔ اسکی قیمت 8.6لاکھ ڈالر سے 11 ہزار ڈالر (قریب 6.2 لاکھ سے 8 لاکھ روپے) ہے۔ جی ڈبلیو ایم نے اپنے انڈین ٹیوٹر پیج پر اس سستی الیکٹرک کار کو نمایا ں کیا ہے۔ فروری میں ہونے والے آٹو ایکسپو میں کمپنی اس الیکٹرک کار کو نمائش کرئے گی۔
اورا آر 1 الیکٹرک کار ایک بار فل چارج ہونے پر 351 کلومیٹر تک چلتی ہے۔ اس میں 35 کے ڈبلیو کا الیکٹرک موٹر دیا گیا ہے۔ اس سستی الیکٹرک کار کی رینج ہندوستانی بازار میں موجودہ دیگر الیکٹرک کاروں کے حساب سے ہردن ہے۔ یہاں الیکٹرک کاروں کی اوسط رینج 270 کلومیٹر ہے۔ فل چارج پر سب سے زیادہ رینج 425 کلومیٹر ہنڈائی کونا الیکٹرک کی ہے۔ لیکن اسکی شروعاتی ایکس شوروم قیمت 23.72 لاکھ روپے ہے۔