نور سلطان، 21 ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) ہندوستان کے نوجوان پہلوان دپیک پنیا نے یہاں جاری ورلڈ ریسلنگ چیمپئین شپ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے- اس جیت کے ساتھ ہی انہوں نے اس چیمپئین شپ میں میڈل بھی پکا کرلیا- انہوں نے ہفتہ کو ہی سیمی فائنل میں پہنچنے کے ساتھ ہی اگلے سال ٹوکیو میں ہونے والے اولمپک کھیلوں کا کوٹہ حاصل کرلیا-
ہندستان کو 18 سال کے طویل وقفے کے بعد جونیئر عالمی چمپئن شپ میں حال میں طلائی تمغہ دلانے والے دیپک نے اپنی شاندار کارکردگی سینئر چمپئن شپ میں برقرار رکھتے ہوئے 86 کلوگرام کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
دیپک نے اپنے مقابلوں میں شاندار شروعات کرتے ہوئے كوالیفکیشن میں قازقستان کے ادلت داولمبایو کو 8-6 سے شکست دی۔ دیپک نے پری کوارٹر فائنل میں تاجکستان کے بخودر قدریو کو 6-0 سے پیٹا۔
پنیا نے 86 کلوگرام زمرے میں سیمی فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے ریسلر اسٹیفن ریچمیتھو کو شاندار انداز میں 2-8 سے شکست دی۔ خطاب کے لیے انک امقابلہ ایران کے اولمپک چیمپئین حسن سے ہوگا ، اگر یہ وہ گولڈ میڈل جیتتے ہیں تو ورلڈ چیمپئین شپ میں سونے کا میڈل جتنے والے ہندوستان کے دوسرے پہلوان بن جائیں گے، ان سے پہلے سشل کمار نے سال 2010 میں ماسکو میں ہوئے ورلڈ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت تھا-