آٹو ڈسک،5ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دنیا کی پہلی زمین پر چلنے والی اور ہوا میں اڑنے والی کار کو امریکہ کے میامی میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کار کی ہوا میں زیادہ سے زیادہ رفتار 321 کلو میٹر ، گھنٹہ، اور زمین پر 160 کلومیٹر ، گھنٹہ ہے۔ اسکانام ہے ’پی اے ایل ۔ وی‘ یعنی پاینیر پرسنل ایئر لینڈنگ وہیکل۔
پل ۔ وی کار کی قیمت چار کروڑ 29 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ اور اسکی ڈیلیوری 2021 میں شروع ہوگی۔ نیدر لینڈ کی کمپنی کی اس کار کی بکنگ pal-v.com پر ہورہی ہے۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق کار کار پروڈکشن ہوچکا ہے۔
حالانکہ اس وقت دنیا کی کئی بڑی کمپنیاں اڑنے والی کار کے کانسپٹ پر کام کررہی ہے۔ لیکن پل ۔ وی خریداری کے لیے دستیاب پہلی کار ہے۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ کار 11500 فٹ کی اونچائی تک پہنچ سکتی ہے۔
اس کار میں دو لوگ بیٹھ سکتے ہیں۔ کار میں پیٹرول سے چلنے والا چار سلنڈر انجن لگا ہے۔ 10 منٹ میں یہ تین پہیوں والی کار سے بدل کر ہیلی کاپٹر میں بدل جاتی ہے۔ 8 سکنڈ میں کار صفر سے 96 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر پہنچ سکتی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہےکہ یہ فلائنگ کار موجودہ ریگولیشن کے تحت ہی بنائی گئی ہے۔ اس کار کو اڑان بھرنے کے لیے 540 فٹ لمبے رن وے کی ضرورت ہوگی۔ جبکہ صرف 100 میٹر لمبے رن وے پر کار لینڈ کرسکتی ہے۔