حیدرآباد،18ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راؤ نے کہا کہ تلنگانہ ملک کا سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی ریاست ہے- اور یہ ریاست تجارت کے معاملے میں بھی پہلے نمبر پر آگئی ہے- آج ہر بڑی کمپنی یہ بزنس کرنے کے لیے تیار ہے-
ٹی ایس آئی پاس کے ذریعہ سے کمپنیوں کو 15 دنوں کے اندر پرمیٹ دیا جائے گا- حیدرآباد میں ہوٹل تاج کرشنا میں یو ایس قونصل خانہ کی جانب سے منعقدہ یوایس انڈیا ڈیفینس ٹائز کانفرنس سے بہ حیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ ملک میں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ریاست ہے۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے کے ٹی آر نے شرکت کی-
سیمنار کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی ایس آئی پاس کے ذریعہ سے پچھلے پانچ سالوں میں کئی صنعتیں حیدرآباد میں شروع کیے گئے ہیں- ایمیزون جیسی بڑی کمپنیاں حیدرآباد میں آگئی ہے-
کے ٹی آر نے کہا کہ تلنگانہ ایک ڈیفنس ہب بن گیا ہے- حیدرآباد میں 12 سے زائد دفاعی ادارہ ہے- 25 ایروایسپس کمپنیاں حیدرآباد میں واقع ہے- شہر میں بوئنگ جیسی کمپنیاں ہیں-
کے ٹی آر نے آگے کہا کہ ایئرو اسپیس پارک خصوصی طور سے علاقے میں قائم کیا گیا ہے- تلنگانہ اکڈیمی آف اسکیل اسپیشل ٹریننگ مہیا کرتی ہے- عالمی سطح پر دفاعی یونیورسٹی حیدرآباد میں قائم کی جائے گی-
کے ٹی آر نے کہا کہ حیدرآباد کم لاگت کے سامان کی تیاری کرسکتا ہے، ٹی ہب کا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ہب ہے، ہم ہارڈ ویئر اسٹارٹ اپ کو بھی فروغ دے رہے ہیں-