اسپورٹس ڈسک،12جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان نے 21فروری سے شروع ہونے والے آئی سی سی خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعان کردیا اور ہرمنپریت کور کی قیادت والی ٹیم میں بنگال کی بلے باز رچا گھوش ایک واحد نیا چہرہ ہے۔ ٹیم میں اور کسی نئے چہرے کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ وہیں ہرمنپریت کی 15 سال کی شیفالی ورما بھی اپنے پہلے سیزن میں بین الاقوامی سطح پر کچھ اچھے پرفارمنس کے بعد پہلی عالمی مقابلے میں حصہ لیں گے۔
رچا کو حال ہی میں خواتین چینلینجر ٹرافی میں انکے اچھے مظاہرے کا فائدہ ملا، جنہوں نے 26 گیند میں چار چوکے اور ایک چھکے سے 36 رن بنائے تھے۔ سلیکٹرز نے ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے آسٹریلیا میں ہونے والی سہ فریقی سیریز کے لیے بھی 16 رکنی ٹیم کا اعلان کیا، جس میں نزہت پروین کو 16ویں رکن کی حیثیت سے شامل کیا گیا۔ یہ ٹورنامنٹ 31جنوری سے شروع ہورہا ہے اور جس میں تیسری ٹیم انگلینڈ ہے۔