کٹھوعہ،19نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کئی بار کیمرے میں کچھ ایسی تصویریں قید ہوجاتی ہے جو بے حد دردناک اور پریشان کرنے والی ہوتی ہے- یہ تصویر انسان کو اندر سے تکلیف دیتی ہے، کچھ ایسا ہی واقع جموں و کشمیر کے کٹھوعہ سے سامنے آیا ہے، دراصل کٹھوعہ سے ایک معصوم بچی کی پٹائی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے- ویڈیو میں ایک چھوٹی بچی کو بے رحمی سے پیٹا جارہا ہے- پٹائی کرنے والی کوئی اور نہیں بلکہ اسکی اپنی ماں ہے-
ویڈیو میں بچی لگاتار اپنے پاپا کو مدد کے لیے پکاررہی ہے- پاپا بچاؤ— نہیں مارو،،، نہیں مارنا نہیں—- پاپا— مجھے نہیں مارنا— بچی چیخ چیخ کر اپنا ماں سے پٹائی نہیں کرنے کی گذارش کررہی ہے- ماں مارتی جارہی ہے اور بچی چیختی جارہی ہے- بچی اپنے والد سے مدد مانگ رہی ہے- بار بار کہہ رہی ہے مت مارو- پاپا مجھے بچا لو — لیکن کوئی سنوائی نہیں- ویسے تو یہ ویڈیو کچھ دن پہلے کا ہے لیکن اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے-
بچی کی ماں اسے گھسٹتی ہے، اسکی پیٹھ پر گھونسے برساتی ہے، ویڈیو میں خاتون اپنی معصوم بچی کا گلا بھی دباتی نظر آرہی ہے- اس دوران بچی چیختی ہے، رحم کی التجا کرتی ہے-
کٹھوعہ کے ڈی سی پی ماجد محبوب نے بتایا کہ ویڈیو کچھ دن پرانا ہے لیکن اب وائرل ہورہا ہے- اس ویڈیو کو لیکر چائلڈ ویلفیئر کمیٹی نے پولیس میں شکایت کی اور تب جاکر مقدمہ درج ہوا- انہوں نے کہا کہ بچی کی ماں اور والد دونوں کو حراست میں لیکر پوچھ تاچھ کی جارہی ہے-
شروعاتی جانچ میں معلوم ہوا کہ بچی نے ویڈیو میں جو کپڑے پہنے ہیں اسے لیکر اس نے اپنی ماں سے شکایت کی تھی اور رونے لگی، جس سے ماں کو غصہ آگیا اور اس نے بچی کی پٹائی شروع کردی- پہلے اس گھنسوں اور تھپڑوں سے مارا اور بعد میں چپل سے اسکی پٹائی کردی-