لبنان،20اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) لبنان واٹس ایپ، فیس بک، سمیت انٹرنیٹ سے کی جانے والی ہر طرح کی وائس کال پر ٹیس لگانے کے منصوبے کو واپس لے لیا گیا۔ دراصل حکومت کو بجٹ کی رسم جٹانے کے لیے قرض لینا پڑ رہا ہے۔ یہ بوجھ کم کرنے کے لیے اس نے جمعرات 17اکتوبر کو واٹس ایپ اور فیس بک کی وائس کال پر ہر مہینے 150 روپے کا چارج لگانے کا اعلان کیا تھا۔ مگر اسکے خلاف لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا۔ انکے تشدد مظاہرے کے بعد حکومت نےاپنے یہ منصوبے کچھ ہی گھنٹوں میں واپس لے لی۔
ٹیکس کو لیکر لوگ اتنے غصے میں تھے کہ دارلحکومت بیروت میں حکومت دفتروں کے باہر مظاہرہ کرنے والوں نے ٹائر جلائے اور گاڑیاں بھی جلادی۔ اس تشدد میں کئی لوگ زخمی بھی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے ایئرپورٹ پر مسافروں سے مارپیٹ کی۔
لبنان کے ٹیلی مواصلات وزیر نے جمعہ 18اکتوبر کو اعلان کیا کہ ٹیکس نہیں واٹس ایپ سمیت کسی بھی ایپ سے آن لائن کال پر کسی طرح کا ٹیکس نہیں لگے گا۔