کوڈ ایم کا ٹریلر ریلیز: انڈین آرمی ڈے پر ریلیز ہوگا جینیفر ونگٹ کا ایکشن ڈرامہ

فلمی ڈسک،8جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی پر راج کرنے کے بعد اور دنیا کو یہ بتانے کے بعد کہ کوئی ایسا کردار نہیں ہے جو وہ نہیں کرسکتی ہے- اب جینیفر ونگٹ نے ایک اور چیلنج بھرے رول کو قبول کیا ہے- جینیفر ونگٹ جلد ہی آلٹ بالاجی اور زی 5 کی ویب سیریز کوڈ ایم میں نظر آئیں گی- دونوں او ٹی ٹی پلیٹ فارمس نے اسکا ٹریلر ریلیز کردیا ہے اور اب ناظرین کو انتظار ہے ریلیز کے آنے کا-

جینیفر ونگٹ اس سیریز میں میجر مونیکا مہرا کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی- مونیکا ایک فوجی وکیل ہے اور انکی ذمہ داری ہے ایک کیس کی تہہ تک جانا اور کوڈ- ایم کو بریک کرنا- اس سیریز کے ذریعہ اپنا ڈیجیٹل ڈبیو کرنے جارہی ہے جینیفر ونگٹ کو ٹریلر میں زبردست ایکشن سین کرتے اور انسٹنٹ ڈائیلاگ ڈیلیوری کرتے دیکھا جاسکتا ہے- اس سیریز کو 15 جنوری کو لانچ کیا جائے گا-

اس ویب سیریز میں جینیفر ونگٹ کے علاوہ رجت کپور کرنل سوریہ ویر چوہان کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے- سوریہ ویر ایسا شخص ہے جو آرمی بیس کا کمانڈنٹ ہے اور مونیکا کا اچھا دوست ہے-