ہیلتھ ڈسک،14 اگسٹ(اردوپوسٹ) آپ کی بیماری کا پتہ لگانے کے لیے ایمس اب آپ کے گھر کے پینے کے پانی کی بھی جانچ کرے گا۔ ماحول میں موجود ہیوئی میٹلس کی وجہ سے ہونے والی بیماری کا پتہ لگانے کے لیے ایمس نے یہ پہل کی ہے۔ اسکے لیے دنیا میں اپنی طرح کی پہلی کلینکل ایکوٹوکسولوجی سہولیات کی شروعات کی گئی ہے۔
بلڈ (خون) اور یورین (پیشاب) کے ساتھ گھر کے پانی کی بھی ہوگی جانچ
ماحول میں موجود میٹلس میں آرسینک، سیسہ، یورینیم ، آئرن جیسے زہریلے مادے ہیں۔ جو کینسر ، کڈنی ، ہارٹ سے جوڑے بیماریوں کی وجہ ہے۔ لیکن ابھی تک یہ جاننے کے لیے جانچ نہیں ہوپاتی تھی۔ اب ایمس میں ایسے مریضوں کے بلڈ اور یورین کی جانچ کے ساتھ انکے گھر کے پانی کی بھی جانچ کی جائے گی اور یہ پتہ لگانے کی کوشش ہوگی کہ پانی میں کوئی ہیوئی میٹل تو نہیں ہے۔ جمعہ کو ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ نے اسکی شروعات کی۔