ہیلتھ ڈسک، (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) واک کرتے ہوئے یا سائیکل سے آفس جانا بڑی عمر کے لوگوں کے لیے خاص طور پر فائدہ مند ہے- ایسا کرنے سے ان میں دل کی بیماری کا خطرہ کافی حد تک کم ہوتا ہے- اسکے ساتھ ہی پیدل یا سائیکل سے آفس جانے کے کئی دوسرے فائدے حال ہی ہوئی ایک ریسرچ میں سامنے آیئے- یوروپین جنرل آف پروینیوٹیو کورڈیالوجی میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کے جن علاقوں میں لوگ سال 2011 تک سائیکل سے یا پیدل آفس جانا پسند کررہے تھے- وہاں اس دوران دل کے مریضوں کی تعداد بے حد محدود تھی-
یونیورسٹی آف لیڈس سے ایسوسی ایٹ اور اس تحقیق کے شریک مصنف اولمپک تمغہ جیتنے والا الیسٹیئر براونلی کے مطابق، اسٹیڈی میں ہم نے پایا کہ آفس جانے کا طریقہ بھی ایک ورزش ہی ہے- ہم ان لوگوں کی تعریف کرتے ہیں تو روز ورزش کرتے ہیں لیکن جو لوگ پیدل یا سائیکل سے اپنے ورک اسٹیشن تک جاتے ہیں انکو بھی دل کی بیماری کا خطرہ کم ہوتا ہے-
ریسرچر کا کہنا ہے کہ بیماری کی سب سے بڑی وجہ ورزش کی کمی، بڑھا ہوا وزن، سگریٹ نوشی اور ذیابطیس ہوتے ہیں، ایکٹیو چیزیں جیسے سائیکلینگ یا واکنگ اضافی صحت کے فوائد ہیں- حالانکہ ابھی اس پر کام کیا جانا باقی ہے- کہ واک یا سائیکلنگ سے دل کی بیماری کا خطرہ کتنا کم ہوتا ہے- لیکن دل کی بیماری کی وجہ بننے والے کئی مسائل کو پیدل یا سائیکل آفس جارکر کنٹرول میں رکھا جاسکتا ہے-
یہ ریسرچ اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ایکٹیو سرگرمی کارڈیو وسکولر ہیلتھ کو برقرار رکھتی ہے- یہ ورزص کی طرح ہی کارگر ہے- اگر آپ کسی بھی وجہ سے روز ورزش نہیں کرپاتے ہیں تو یہ طریقہ اپنا کر دل کو مضبوط کرسکتے ہیں- جو لوگ سوئمنگ کرتے ہیں یا ذیادہ وزن ہوتے ہیں ان پر بھی سائیکلنگ کرنے سے کافی مثبت اثر پڑتا ہے- ایک تو سائیکل چلانے سے وزن کم ہوتا ہے اور دوسرے سگریٹ نوشی کی وجہ سے پیپھڑوں کو ہو رہے نقصان بھی کچھ حد تک کم ہوتا ہے- حالانکہ اس بات کا یہ مطلب بالکل نہیں ہے کہ آپ سگریٹ نوشی کرتے رہے اور دل کے ساتھ پیپھڑوں کی صحت کی ذمہ داری سائیکل پر چھوڑدیں-