واڈا نے روس پر لگایا 4 سال کا بین، ٹوکیو اولمپک اور فٹ بال ورلڈ کپ سے باہر

اسپورٹس ڈسک،9(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) نے روس پر چار سال کا بین لگایا دیا ہے- اسکا مطلب یہ ہے کہ اب روس اگلے چار سال تک کسی بھی قسم کے اہم کھیل ایونٹس میں حصہ نہیں لے پائے گا- روس پر اس بین کا سب سے بڑا اثر یہ پڑے گا کہ وہ ٹوکیو میں ہونے جارہے آئندہ اولمپک 2020 اور قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ 2022 سے باہر ہوگیا ہے- واڈا کے اس سخت فیصلے کے بعد روس اب اگلے چار سال تک کھلیوں کے کسی بھی طرح کے اہم ایونٹس میں حصہ نہیں لے سکے گا-

واڈا نے روس پر ایک اینٹی ڈوپنگ لیبارٹری سے غلط اعداد وشمار دینے کے الزام لگائے اور اس وجہ سے اس پر یہ بین لگایا، واڈا کے ایک ترجمان نے کہا، سفارشوں کی پوری فہرست متفقہ طور سے قبول کرلی گئی ہے- روس پر بھلے ہی یہ پابندی لگائی گئی ہو لیکن اسکے وہ کھلاری ، جنہیں ڈوپنگ میں کلین چٹ مل جائے گی وہ نیوٹل فلیگ کے ان کھیلوں میں حصہ لے سکیں گے- واڈا کی ایگزیکٹو کمیٹی نے سوئٹزرلینڈ میں منعقدہ اجلاس میں ایک متفقہ طور پر اس ملک پر چار سالہ پابندی عائد کردی۔

واڈا نے اس بین کے خلاف روس اگلے 21 دن کے اندر اپیل کرسکتا ہے-