آٹو ڈسک، 19ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ووکس ویگن (والکس ویگن) انڈیا اگلے سال ہونے والے آٹو شو ایکسپو میں دوبارہ انٹری کرنے والی ہے اس بار کمپنی کئی ساری ایس یو وی شوکیس کریے گی- ووکس ویگن ٹگوان، آل ایسپس اور ٹی-راک کے علاوہ کمپنی پوری طرح الیکٹرک ID.Crozz آئی ڈی کروز بھی شو کیس کرنے والی ہے- یہ پہلی بار ہوگا جب ووکس ویگن ہندوستان میں آئی ڈی کروز ماڈل لائے گی- اور یہ کمپنی کی ہندوستان میں پہلی الیکٹرک کار بھی ہو سکتی ہے- ہمارا ماننا ہے کہ ووکس ویگن آئی ڈو کروز کی پروڈکٹ کرے گی اور یہ کمپنی کے 2025 تک 23 پوری طرح الیکٹرک گاڑی لانچ کرنے کا حصہ ہوگی-
ووکس ویگن (والکس ویگن) نے پوری طرح الیکٹرک اس ایس یو وی کی پہلی جھلک 2017 میں ہوئے فرینکفرٹ موٹر شو میں دیکھائی تھی- یہ کار ایس یو وی اور چار دروازوں والی کروپ کے بیچ کے سائز کی ہوگی جسے آنے والے وقت کے حساب سے کئی طرح سے بدلا جاسکتا ہے- کار کو کافی لچکدار بنایا جائے گا اسکے اگلے اور پچھلے حصے میں کئی سارے بدلاؤ آسانی سے کیے جاسکیں- ووکس ویگن نے اس الیکٹرک ایس یو وی کو دیکھنے میں کافی پرکشش بنایا گیا ہے –