آٹو ڈسک ، 11ستمبر(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) والکس ویگن نے اپنی پہلی الیکٹرک کار آئی ڈی 3 سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ 2019 فرینکفرٹ موٹر شو میں پیش کی گئی والکس ویگن آئی ڈی 3 الیکٹرک کار تین ویرینٹ میں دستیاب ہے۔ ان میں آئی ڈی 3 فرسٹ، آئی ڈی 3 فرسٹ پلس، اور آئی ڈی 3 فرست میکس شامل ہے۔ ان کی رینج 330 کلومیٹر سے 550 کلومیٹر کے درمیان ہے۔ اس الیکٹرک کار کی شروعاتی قیمت 30 ہزار یورو یعنی قریب 23.80 لاکھ روپے ہے۔
والکس وگین آئی ڈی 3 کے بیس آئی ڈی فرسٹ میں 45 کے ڈبلیو ایچ کی بیرٹی دی گئی ہے۔ جو فل چارج پر 330 کلومیٹر تک چلے گی۔ آئی ڈی 3 فرسٹ پلس ویرینٹ 58 کے ڈبلیو بیٹری کے ساتھ دستیاب ہے۔ جسکی رینج 420 کلومیٹر ہے۔ ٹاپ ویرینٹ آئی ڈی 3 فرسٹ پلس میں 77 کے ڈبلیو ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔ اور یہ فل چارج پر 550 کلومیٹر تک کی دوری طے کریں گی۔