ووگ ویمن آف دی ایئر ایوارڈز 2019: دلکش انداز میں پہنچے بالی ووڈ اسٹارس

فیشن ڈسک،21اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ووگ ویمن آف دی ایئر ایوارڈ 2019 ہفتہ کو ممبئی میں منعقد ہوا ،جس میں کئی سارے بالی ووڈ کے مشہور شخصیات نظرآئے۔ اس میں رنویر سنگھ ، انوشکا شرما، کٹرینہ کیف، جھانوری کپور، کالکی ، سونالی بیندرے، کرن جوہر سمیت کئی شخصیات دیکھائی دیے۔

رنویر سنگھ کو مین آف دی ایئر ایوارڈ دیا گیا۔ اس کے علاوہ عالیہ بھٹ کو پرفارمر آف دی ایئر ، انوشکا شرما کو اسٹائل آف آئکن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

 

ووگ ویمن آف دی ایئر ایوارڈ 2019 ہفتہ کو ممبئی میں منعقد ہوا ، جس میں عالیہ بھٹ ، کترینہ کیف ، انوشکا شرما ، جہنوی کپور ، رنویر سنگھ سمیت کئی ستاروں نے شرکت کی۔

رنویر سنگھ کو مین آف دی ایئر ایوارڈ دیا گیا۔ اس کے علاوہ عالیہ بھٹ کو پرفارمر آف دی ایئر ، انوشکا شرما کو اسٹائل آف آئکن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

اب جلد ہی رنویر سنگھ ووگ فیشن میگزین کے سرورق پر اپنے جلوے بکھرنے والے ہیں۔ حال ہی  میں ووگ فیشن میگزین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر رنویر سنگھ کے فوٹو شوٹ کی ایک فوٹو شیئر کی۔ فوٹو میں رنویر سنگھ ہر بار کی طرح اس بار بھی اپنے سترنگی انداز میں نظر آئے۔ فوٹو میں رنویر سنگھ ریڈ بلیزر میں نظڑ آرہے ہیں۔ رنویر کا یہ فوٹو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

تھیم ریڈ ہونے کی وجہ سے سبھی نے اپنے بیسٹ ریڈ آوٹ فٹس پہنا، سوشل میڈیا پر اس سے جوڑے کئی فوٹو اور ویڈیو وائرل ہورہے ہیں۔