عالیہ بھٹ کو ملا ووگ ویمن آف دی ایئر کا ایوارڈ  

فیشن ڈسک،7 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ووگ ایوارڈ 2019 شو میں آف دی ایئر عالیہ بھٹ ، کٹرینہ کیف، انوشکا شرما سمیت کئی اسٹار کو ایوارڈ ملا ہے، اس دوران اداکارہ عالیہ بھٹ کو ووگ ویمن آف دی ایئر ایوارڈ میں پرفارمر آف دی ایئر قرار دیا گیا اور اب انکی کچھ تصویریں سامنے آگئی ہیں- اس دوران انوشکا شرما کواسٹائل آف دی آئیکن ایوارڈ ملا ہے اور کٹرینہ کیف کو رسک ٹیکر آف دی ایئر کا ایوارڈ ملا، اسی کے ساتھ اس دوران رنوی سنگھ کو مین آف دی ایئر کا خطاب دیا گیا، وہیں اب اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک نئی فوٹو شیئر کی ہے-

 

دراصل وہ جلد ہی ووگ انڈیا میگزین کور پیج پر اپنے جلوے بکھرنے والی ہے اور حال ہی میں ووگ انڈیا نے انسٹاگرام پر اپنے کور پیج کی ایک فوٹو شیئر کی ہے-

 

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ فلموں میں اپنی زبردست ایکٹینگ کے لیے خوب جانی جاتی ہے، وہ جلد ہی فلم برہماستر کے ذریعہ پردے پر دھماکہ کرنے والی ہے، لیکن حال ہی میں عالیہ بھٹ کی کچھ فوٹو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوری ہے، ان فوٹو میں عالیہ کا الگ ہی انداز دیکھنے کو ملا رہا ہے، عالیہ کی فوٹو حال ہی میں ہوئے انکے فوٹو شو کی ہے، جس میں انکا انداز دیکھ کر ہر کوئی حیران ہے، اس فوٹو کو لیکر اداکارہ کی خوب تعریف کررہے ہیں، عالیہ نے اپنے فوٹوز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے، عالیہ بھٹ ان فوٹوز میں سوئمنگ پول میں نظر آرہی ہے، اور اس پر ایشان کھٹر نے تبصرہ کیا ہے، دوسری تصویر میں عالیہ بلیو اور گرین ڈریس میں دیکھائی دے رہی ہے-

بتادیں کہ عالیہ نے اپنی فلم راضی کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوراڈ جیتا، انکی فلم گلی بوائے کو بھی ناظرین نے خوب پسند کیا، جلد ہی وہ رنبیر کپور کے ساتھ برہماستر میں نظر آنے والی ہے-