ووگ بیوٹی ایوارڈس میں دیکھا ستاروں کا جلوہ

فیشن ڈسک،27ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) ممبئی میں آج 10ویں ووگ بیوٹی ایوارڈس منعقد ہورہا ہے، اس تقریب میں بالی ووڈ کے کئی بڑے ستارے پہنچے، اس ایوارڈ شو میں شلپا شیٹی، عالیہ بھٹ، ملائیکہ اروڑا، بھومی پیڈنیکر، سارا علی خان اور وکی کوشل جیسے ستاروں نے اپنی موجودگی درج کروائی ہے-
اس ایوارڈ شو میں عالیہ بھٹ بے حد خوبصورت انداز میں پہنچی اس دوران انہوں نے چمکیلی سی ڈریس پہنی تھی- ووگ کی اس ایوارڈ نائٹ میں سنی لیونی نے بھی شرکت کی، اس دوران وہ کافی گلیمرس انداز میں دیکھائی دی-


تقریب میں اداکارہ شلپا شیٹی نے بھی اپنی موجودگی درج کرائی ہے- حال ہی میں کینسر کے علاج کے بعد ہندوستان واپس ہوئی سونالی بیندرے اپنے شوہر گولڈی بہل کے ساتھ یہاں پہنچی، تقریب میں اپنی بہن امرتا اروڑا کے ساتھ پہنچی مائیکہ اروڑا نے اپنے انداز سے سبھی کو حیران کردیا-

 

View this post on Instagram

 

#saraalikhan with #vickykaushal at #voguebeautyawards #viralbhayani @viralbhayani

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) on


اس دوران رچا چڈا رنگ برنگے ڈریس میں نظر آئی، اداکارہ کیرتی سینن تقریب میں لال رنگ کی خوبصورت گاؤن میں نظر آئی-
اداکارہ ایوش شرما بھی اس ایوارڈ تقریب میں پہنچے، انکے علاوہ اداکارہ سروین چاولہ بھی ووگ بیوٹی ایوارڈ میں اپنے حسن کے جلوے بکھرتے نظر آئی-
فوٹو:مانو منگلانی