ویوو کے وائی سیریز کا نیا اسمارٹ فون وی 11 ہندوستان میں لانچ

ٹیکنالوجی ڈسک،27ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ویوو نےمنگل کے ہندوستان میں اپنی وائی سیریز کا وی 11 اسمارٹ فون لانچ کیا- اس اسمارٹ فون کی قیمت بے حد کفایتی رکھی گئی ہے- جس سے کہ ہر طبقے کا انسان اسے آرام سے خرید سکے- ویوو وی 11 میں 19:3:9 کے تناسب میں 6.35 انچ کی ایچ ڈی پلس ہیلو فل ویو ڈسپلے دی گئی ہے اور اس میں اسکرین -ٹو -باڈی تناسب 89 فیصد ہے-

ڈیوئل ریئر 13میگا پکسل کیمرہ

ڈیوائس میں 13 میگا پکسل کے مین سینسر اور 2 میگا پکسل کے ڈیپتھ لینس کا ڈیوئل ریئر کیمرہ دیا گیا ہے- کمپنی نے ایک بیان میں کہا، آپ اپنی سب سے انتہائی موثر اور خوبصورت تصویریں بڑے آرام سے لے سکتے ہیں- اس میں اے آئی فیس بیوٹی سے لیس شارپ 8 میگا پکسل والا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے-

وی 11 اسمارٹ فون کی بیٹری 5000 ایم اے ایچ ہے یعنی کہ آپ 8 سے 10 گھنٹے تک اپنا فون چلا سکتے ہیں-

اتنے فیچرس ہونے کے باوجود اس فون کی قیمت صرف 8900 روپے ہے- گراہک اسے ویوو انڈیا ای-اسٹور ، ایمیزون انڈیا، پے ٹی ایم مال، ٹاٹا کلک اور بجاج ای ایم آئی ای-اسٹور سے بھی خرید پائیں گے-