ٹیکنالوجی ڈسک،7ستمبر(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) چائنا اسمارٹ فون ساز کمپنی ویوو نے جمعہ کو ہندوستانی بازار میں زیڈ سیریز میں ایک اور اسمارٹ فون ویوو زیڈ ون ایکس ، کو لانچ کیا ہے- اس اسمارٹ فون میں 48 میگا پکسل پرائمری سینسر اور “اے آئی کے ساتھ ٹرپل ریئر کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے- اسکی بیٹری 4500ایم اے ایچ کی ہے- اس اسمارٹ فون کی پہلی سیل 13 ستمبر کو فلپ کارڈ پر لگنے والی ہے-
اس اسمارٹ فون کی قیمت 16990 روپے ہے – ایچ ڈی ایف سی بینک کا کریڈیٹ کارڈ اور ڈیبیٹ کارڈ استعمال کرنے پر 1250 تک کا ڈسکاؤنٹ ملے گا- ڈیبیٹ یا کریڈیٹ کے ذریعہ ای ایم آئی پر فون لینے پر 250 روپے کی چھوٹ الگ سے ملے گی-
تفصیلات
6جی بی + 64 جی بی ، 16990 روپے
6جی بی + 128 جی بی ، 18990 روپے
بلیو اور پرپل کلر میں مہیا
48ایم پی + 8 ایم پی + 2 ایم پی ٹرپل کیمرہ
سیلفی کیمرہ 32 میگا پکسل کیمرہ
اسکرین 6.38 انچ
پروسیسر712 کوالکوم اسنیپ ڈریگن