ویوو یو 20 اسمارٹ فون 5000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ لانچ ہوگا

ٹیکنالوجی ڈسک،17نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایمیزون ویب سائٹ میں ویو یو 20 کے آفیشل ٹیزر پیج سے یہ معلوم ہوا کہ اس میں 18 ڈبلیو فاسٹ چارجینگ سپورٹ کے ساتھ 5000 ایم اے ایچ کی بیرٹی دی جائے گی۔ ای۔ کامرس پلیٹ فارم پر ایک ٹیزر پیج سیٹ کیا گیا ہے۔ جس میں دھیرے دھیرے اسمارٹ فون کے خاص فیچر بتائے جارہے ہیں۔ بیٹری ڈیٹیل کے علاوہ یہ معلومات پہلے سے ہی ہے کہ ویوو یو 20 کوالکوم اسنیپ ڈریگن 675 پروسیسر 6 جی بی تک ریم ا ور ریئر فنگر پرنٹ سینسر کے ساتھ آئے گا۔

ایمیزون انڈیا پر ویوو یو 20 کے ٹیزر پیج میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ یہ 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ سب سے فاسٹ اسمارٹ فون ہوگا۔ یعنی یہ کوالکوم اسنیپ ڈریگن 675 پروسیسر کی بات کہی گئی ہے۔ اس پیج میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ویوو یو 20 میں 273 گھنٹے کا اسٹانڈ بائے ٹائم ملے گا۔ ساتھ ہی اسے 21 گھنٹے انسٹاگرام ،17 گھنٹے فیس بک اور 11 گھنٹے یوٹیوب چلایا جاسکتا ہے۔ جیسا کہ ہم نے اوپر بتایا یہ اسمارٹ فون 18ڈبلیو فاسٹ چارجینگ سپورٹ کے ساتھ آئے گا۔