ہیلتھ ڈسک،25اگسٹ(اردوپوسٹ) آج کل بلڈنگوں کی بڑھتی اونچائی اور بچوں کے ہاتھ میں ٹیکنالوجی کے آجانے سے ان تک دھوپ کا پہنچنا کافی مشکل ہوگیا ہے۔ دھوپ وٹامن ڈی کا سب سے اچھا ذریعہ ہے ایسے میں وٹامن ڈی کی کمی ایک بڑا مسئلہ کے طور پر سامنے آرہا ہے۔
اسکے علامات جلدی سامنے نہیں آتے لیکن اسکی وجہ سے آگے چل کر کئی مسائل ہوسکتے ہیں۔ ایک نئی اسٹیڈی کے مطابق وٹامن ڈی کی کمی نوجوانوں کا برتاؤ جارحانہ ہوسکتا ہے۔
یونیورسٹی آف مشی گن کے محققین کا دعوی ہے کہ انہوں نے بچوں میں وٹامن ڈی کی کمی نوجوانوں میں جارحانہ کا کنکشن جوڑ لیا ہے۔ انکی اسٹیڈی کے مطابق کولمبیا میں زیادہ تر سارے ایسے بچے جن میں وٹامن ڈی کم تھا وہ بڑے ہوکر زیادہ جارحانہ بنے۔
جنرل آف نیوٹریشن میں چھپی اسٹیڈی کے سینئر مصنف ایڈورڈو نے بتایا کہ وٹامن ڈی کمی آگے چل کر ڈپریشن اور اسکیٹسفرینیا کی وجہ بنتی ہے۔ محققین نے یہ بھی مانا کہ انکی اسٹیڈی میں کچھ حدود بھی تھی پر انہیں اپنے ریزلٹ پپر بھروسہ ہے۔ انکا ماننا ہے کہ جن جگہوں پر لوگوں میں وٹامن ڈی کی کمی ہے وہاں اور اسٹیڈیز کی ضرورت ہے۔