وینیش پھوگاٹ نے ٹوکیو اولمپکس کیلئے کوالیفائی کیا

اسپورٹس ڈسک،18ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) ورلڈ ریسلنگ چیمپئین ونیش پھوگاٹ چہارشنبہ کو یہاں 2020 ٹوکیو اولمپک کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ہندوستانی ریسلر بن گئی ہے جبکہ پوجا ڈنڈا کے پاس ورلڈ کشتی (ریسلنگ) چیمپئین میں دو میڈل جتنے والی پہلی خاتون پہلوان بننے کا موقع ہے۔ امریکہ کی سارا این ہلڈبرینڈ نے کم سے کم پانچ بار ونیش کے دائیں پیر کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن ہندوستانی پہلوان نے بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے اسے فائدہ نہیں اٹھانے دیا اور 53 کلوگرام میں ریپپیج کے دوسرے دور میں 2-8 سے جیت حاصل کی۔ ونیش کی۔ ونیش ڈرا کے دوسرے دور میں موجودہ چیمپئین مایو مکیدا سے ہار گئی تھی۔ پھر ریپچیج کے پہلے دور میں انہوں نے یوکرین کی یولیا کو آسانی سے 0-5 سے شکست دی۔