ورون تیج اور مانوشی چھلر اسٹارر ‘آپریشن ویلنٹائن’ کا نیا پوسٹر جاری-
آپریشن ویلنٹائن 8 دسمبر کو سینما گھروں میں ہوگی ریلیز-
فلمی ڈسک، 10 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی ایئرفورس ڈے کے موقع پر اداکارہ ورون تیج اور مانوشی چھلر اپنی آنے والی فلم آپریشن ویلنٹائن کا نیا پوسٹر جاری کیا-
Ensuring Peace through Intimidation 🇮🇳 #OperationValentine : Sky High Reveal
In cinemas on December 8, 2023 in Hindi &Telugu. @IAmVarunTej @ShaktipsHada89 #SidMudda #NandkumarAbbineni @sonypicsfilmsin @RenaissancePicz pic.twitter.com/AEonH8ikuW
— Manushi Chhillar (@ManushiChhillar) October 8, 2023
فلم آپریشن ویلنٹائن ہندی اور تیلگو زبان میں ایک ساتھ شوٹ کی گئی ہے- جو ورون تیج کی ہندی فلموں میں ڈیبیو فلم ہوگی-
فلم آپریشن ویلنٹائن کے ہدایت کار پرتاپ سنگھ ہاڈا ہیں، جو ایک اشتہاری فلم ساز ہے اور ہدایتکاری میں یہ انکی پہلی فلم ہوگی-
فلم آپریشن ویلنٹائن کو سونی پکچرز انٹرنیشنل پروڈکشنز اور سندیپ مڈا (رینیسانس پکچرز) نے پروڈیوس کیا ہے، جبکہ نند کمار ابینینی اور گاڈ بلیس انٹرٹینمنٹ نے مشترکہ پروڈیوس کیا ہے۔
پوسٹر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ فلم میں زبردست ایکشن سیکونس نظر آئیں گے۔ پوسٹر کے ساتھ ریلیز کی تاریخ بھی بتا دی گئی ہے۔
اس فلم میں ورون تیج فوج کے پائلٹ کے کردار میں نظر آئیں گے- وہیں اداکارہ مانوشی راڈر آفسر کا رول نبھائیں گی-
فلم آپریشن ویلنٹائن 8 دسمبر 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی کہانی فضائیہ کے ہیروز اور بھارت کے سب سے بڑے اور مہلک ترین فضائی حملوں میں سے ایک کا مقابلہ کرتے ہوئے انہیں درپیش چیلنجز پر مبنی ہے۔
ورون تیج اور اداکارہ لاونیا ترپاٹھی نے چار ماہ قبل ایک دوسرے سے منگنی کی تھی۔ اب اداکار اپنی گرل فرینڈ سے منگنی کرنے جا رہے ہیں۔ ورون تیج اور لاونیا ترپاٹھی نومبر 2023 میں اٹلی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔