”اترن“ سیریل کی ادکارہ ٹینا دتہ نے کرایا فوٹو شوٹ، پری کے اسٹائل میں نظر آئی

فیشن ڈسک،14جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مشہور ٹی وی سیریل اترن کی اداکارہ ٹینا ددتہ نے ٹی وی شو میں ایچھا، کا کردار نبھا کر لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔ اب وہ سنہری پری بن کر لوگوں پر بجلیاں گرا رہی ہے۔ گذشتہ دنوں ٹینا نے پل کنارے ایک فوٹو شوٹ کراکر سوشل میڈیا پر ہنگامہ کردیا تھا۔ وہیں اب انکا ایک نیا انداز انکی تصویروں میں سامنے آیا ہے۔ ان تصویروں کے سامنے آتے ہیں انکی یہ ادا وائرل ہوچکی ہے۔ اب انکی تصویروں پر کمینٹس کی بارش ہورہی ہے۔ فینس کو انکا یہ لیٹسٹ اوتار اتنا پسند آیا ہے کہ لوگ انہیں بار بار دیکھ رہے ہیں۔

ٹینا کی پیدائش کولکتہ میں 27نومبر 1986 کو ہوئی۔ٹینا دتہ نے ٹی وی چینل کلرس پر نشر ہوئے سیریل اترن میں ایک کردار نبھایا تھا۔5 سال کی عمر میں ، دتہ نے سسٹر نیودیتا نام کے ایک ٹیلی ویژن سیریل میں کام کیا ، جو 1992 میں آیا تھا، اور جلد ہی فلموں میں اداکاری شروع کردی، جہاں انہوں نے پیٹا مٹر سنتا، ڈوس سنکھیا برسی اور دیگر بیٹی کا رول کیا،

ان تصویروں میں ٹینا سنہری پری بنی ہے۔ صرف کپڑے ہی نہیں انہوں نے پوری باڈی پر گولڈن میک اپ کیا ہے۔ انکے ہاتھ میں جادوئی چھڑی اور پنکھ بھی نظر آرہے ہیں۔ جس سے ایسا لگ رہا ہے کہ ٹینا اپنے فینس کی ہر ایچھا پوری کرنے نکلی ہے۔ ان تصویروں میں انکے پوز بھی کافی قاتلانہ ہے۔ انہوں نے یہاں آنکھوں سے ہی بہت کچھ کہنے کی کوشش کی ہے۔ ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ ٹینا کا کوئی بولڈ فوٹو شوٹ سامنے آیا ہو۔ وہ پہلے بھی ایسا کئی فوٹوشوٹ شیئر کرچکی ہے اور فینس کی تعریف پا چکی ہے۔ (فوٹو: ٹینا کےانسٹاگرام اکاؤنٹ سے لی گئی)