اروشی روتیلا نے کیا دعوی، بالی ووڈ نے ابھی تک میرا پورا ٹیلنٹ نہیں دیکھا

فلمی ڈسک، 18ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) اداکارہ اروشی روتیلا گرانڈ مستی میں ہیروئین بنی نظر آچکی ہے۔ اسکے علاوہ وہ بالی ووڈ کے ڈانسنگ نمبروں میں بھی دیکھ چکی ہے۔ لیکن اروشی کی مانیں تو بالی ووڈ میں اب تک انکے پورے ٹینلنٹ کا استعمال ہوا ہی نہیں ہے۔ دراصل اروشی روتیلا حال ہی میں سنگر ٹونی ککٹر کے نئے گانے بجلی کے تار، کے میوزک ویڈیو میں نظر آئی ہے۔ پیر کو ٹونی ککٹر کا یہ ویڈیو ممبئی میں لانچ کیا گیا اور اسی موقع پر اروشی اپنے دل کی بات کرتے ہوئے نظر آئی۔

اروشی نے کہا، مجھے یقین ہے کہ میں نے اب تک اپنی پوری صلاحیت کا استعمال نہیں کیا ہے۔ مجھے لگتا ہے ، میں ابھی بہت کچھ کر سکتی ہوں اور مجھ میں بہت صلاحیت ہے۔ میں صرف ایسے پراجکٹ دیکھ رہی ہوں جنکے ذریعہ سے میں اپنی پوری صلاحیت کا مظاہرہ کرسکوں، مجھے لگتا ہے کہ ایک فنکار کے لیے سبھی پراجکٹ کا انتخاب بہت اہم ہے جہاں وہ اپنای پوری صلاحیت کا مظاہرہ کرسکے، چاہے وہ ایک فنکار ہو۔

مس دیوا 2015 کا خطاب جیت چکی اروشی نے مس یونیورس 2015 پیجینٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کی تھی۔ انہوں نے 2013 میں سنگھ صحب دی گریٹ سے بالی ووڈ میں اپنی شروعات کی تھی اور اسکے بعد ’صنم رے، کابلی، گرینڈ گرانڈ مستی، اور ہیٹ اسٹوری میں کام کیا ۔