اومنگ 2020میں دیکھا بالی ووڈ ستاروں کا جلوہ

فیشن ڈسک،20جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ممبئی پولیس کے ایونٹ اومنگ 2020 میں شامل ہونے کے لیے پوری بالی ووڈ انڈسٹری پہنچی، سلمان خان سے لیکر شاہ رخ خان اور کیٹرینہ کیف سے لیکیر مادھوری دکشٹ تک پروگرام میں پہنچے تھے۔ یہاں تک کہ پرینکا چوپڑا نیویارک سے ہندوستان اومنگ میں شامل ہونے کےلیے آئی تھی۔ جب پورا بالی ووڈ ایک ساتھ جمع ہو تو اسٹائل اور فیشن بھی لاجواب دیکھے گا، اومنگ کے اس پروگرام میں ہیروئینوں سے لیکر ہیرو تک کے شاندار انداز نظر آئے۔

پرینکا چوپڑا ، کٹرینہ کیف جہاں ساڑی میں ایونٹ میں پہنچی، وہیں کچھ ہیروئینوں نے لہنگے میں جلوہ بکھیرا، تارہ ستاریا کی کریم رنگ کے لہنگے کے ساتھ کالے رنگ کا بلاؤز اور دوپٹہ خوبصورت نظر آرہا تھا۔  وہیں دویا کھوسلہ کمار نے بیوٹی والے کالے اور میرون رنگ کے لہنگے کو پسند کیا۔ جس میں دونوں کا ہی لک لاجواب دیکھ رہا ہے۔ شلپا شیٹی نے ایونٹ کے لیے ردھی مہرا کا ڈیزائن لہنگا گاؤن چنا تھا۔ جس پر گرین رنگ کی جیولری میچ کی گئی تھی۔ کیرتی سینن نے ایونٹ کے لیے سفید اور گولڈن رنگ کا لہنگا چنا۔ جس میں ان کا لک خوبصورت دیکھ رہا تھا۔ فل آستین کی ڈپ نیک بیک اور ہائی بن میں گجرا لک کو کمپلیمنٹ کر رہے ہیں۔ کیرتی کے اس شاندار لہنگے کو شانتنو نکھل نے ڈیزائن کیا ہے۔

ہیرو کی با کریں تو سلمان خان نیلے رنگ کے سوٹ کے ساتھ میچنگ کے شوز پہنے نظر آئے۔ وہیں ٹائیگر شراف نیلے رنگ کی جنس اور کالے رنگ کے بلیزر کے ساتھ ڈیپر لک میں پہنچے تھے۔ ورون دھون اپنی فلم کا پروموشن کرنے ملٹری شیڈ کے جیکٹ میں پروگرام میں دیکھے۔

اننیا انڈے نے ایونٹ کے لیے پیلے رنگ کے لہنگے کو چنا ۔ سن شائن سی نظر آرہی اننیا پانڈے نے ہیوئی ایمبراڈری والا پیلا لہنگا پہن رکھا تھا۔ جسکے ساتھ کرلی پونی اور گولڈ ایئرنگس کو میچ کیا تھا۔

ممبئی پولیس کے پروگرام اومنگ میں شردھا کپور بھی دیکھی تھی۔ ہرے رنگ کے آوٹ فٹس میں شارٹ کرتی کے ساتھ لہنگے کو میچ کیا تھا۔