ٹوئنکل کھنہ نے جے این یو تشدد پر کیا ٹویٹ

نئی دہلی،6جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹوئنکل کھننہ نےجواہر لال نہرو یونیورسٹی میں گذشتہ دن کچھ نقاب پوش لوگوں کے طلبا اور ٹیچرس پر حملہ کرنے کو لیکر اپنا ردعمل دیا ہے۔ 5جنوری کو جے این یو کیمپس میں اچانک ہوئے اس حملے میں کئی طلبا اور ٹیچرس زخمی بھی ہوگئے ۔ جے این یو میں ہوئے اس حملے پر ملک کی عوام کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ شخصیات بھی خوب ردعمل دے رہے ہیں۔ جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں طلبا پر ہوئے اس حملے کو لیکر بالی ووڈ اداکارہ ٹوئنکل کھننہ نے اپنے ٹیوٹ کے ذریعہ انتظامیہ پر خوب تنقید کی ہے۔

India,where cows seem to receive more protection than students, is also a country that now refuses to be cowed down. You can’t oppress people with violence-there will be more protests,more strikes,more people on the street. This headline says it all. pic.twitter.com/yIiTYUjxKR

— Twinkle Khanna (@mrsfunnybones) January 6, 2020

ٹوئنکل کھنہ نے اپنے ٹیوٹر ہینڈل سے طلبا پر ہوئے اس حملے کو لیکر لکھا، ہندوستان جہاں گائیوں کو طلبا سے زیادہ تحفظ رکھتے ہیں۔ یہ وہ ملک ہے جس نے ڈر میں جینے سے انکار کردیا ہے۔ آپ تشدد کرکے لوگوں کو دبا نہیں سکتے۔ اور زیادہ مخالفت ہوگی۔ احتجاج زیادہ ہونگے۔ سڑکوں پر زیادہ لوگ اتریں گے، ٹوئنکل کے اس ٹیوٹ پر لوگ خوب تبصرے کررہے ہیں اور اپنے ردعمل دے رہے ہیں۔

بتادیں کہ جے این یو میں اتوار کو لاٹھی۔ ڈنڈے سے لیس قریب 50 نقاب پوش بدمعاشوں نے طلبا وہ ٹیچرس پر حملہ کردیا۔ حملہ آوروں میں لڑکیاں بھی شامل تھی۔ انہوں نے ہاسٹل میں توڑ پھوڑ کی اور وہاں کھڑی کاروں کو بھی نقصان پہنچایا۔ جے این یو میں ہوئے اس حملے میں جے این یو ایس یو کے سربراہ اشینی گھوش بری طرح زخمی ہوگئے۔ حملے میں کل 24 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں 5 ٹیچر اور 19 طلبا ہے۔ دہلی پولیس نے بتایا کہ سبھی زخمیوں کو حالت خطرے سے باہر ہے۔