ٹی وی ایس ریڈیون  کا اسپیشل ایڈیشن لانچ، قیمت 52720 روپے

آٹو ڈسک،14ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام)  ٹی وی ایس اپنی کمیوٹر موٹر سائیکل ریڈیون کا اسپیشل ایڈیشن لانچ کیا ہے- یہ بائیک دو ویرینٹ – ڈرم اور ڈسک میں مہیا ہے- انکی ایکس شورم قیمت 52720 اور 54820 روپے ہے- یہ پہلی بار ہے جب کمپنی نے اس بائیک کو ڈسک بریک آپشن کے ساتھ بازار میں اتارا ہے- ٹی وی ایس ریڈیون کی لانچنگ کو ایک سال پورے ہوگئے اور یہ اس سال سب سے زیادہ ایوارڈ پانے والی کمیوٹر موٹرسائیکل ہے- اسی کو سیلیبریٹ کرنے کے کمپنی نے ریڈیون اسپیشل ایڈیشن لانچ کیا ہے-

ٹی وی ایس نے اسپیشل ایڈیشن ریڈیون میں کروم ایکسنٹس کے ساتھ نئے پینٹ آپشن دیئے ہیں، بائیک میں بلیک انجن اور گولڈ فنیش انجن کیس کور ہے- اسکے فیول ٹینک پر پیڈ، فیول ٹینک کوشن ، کروم ریئر ویو مررس ہے- اس میں 109.7 سی سی ، سنگل سلنڈر، ایئر کولڈ انجن دیا گیا ہے- یہ انجن 7000 آر پی ایم پر 8 بی ایچ پی کا پاور اور 5000 آر پی ایم پر 8.7 این ایم ٹرک جنریٹ کرتا ہے-اسکا مائلیج 69.3 کلومیٹر فی لیٹر ہے- بائیک کی فیول ٹینک 10 لیٹر کی ہے-