ٹی وی ایس نورٹرک 125 ریس ایڈیشن اسکوٹر نیپال میں ہوئی لانچ

آٹو ڈسک،26ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی ایس موٹر کمپنی نے نیپال میں اپنا ٹی وی ایس نورٹرک NTorq ریس ایڈیشن اسکوٹر لانچ کردیا ہے۔ نورٹرک 125 ریس ایڈیشن میں ہیڈ لائٹ، نئی باڈی گرافکس اور 3 ٹون کلر جیسی خوبیاں ہے۔  کمپنی نے کہا کہ نیپال کے نوجوانوں میں اس اسکوٹرکو لیکر کافی جوش دیکھ رہا ہے۔ بتادیں کہ ہندوستان میں ریس ایڈیشن نورٹرک اسکوٹر کو کچھ پہلے لانچ کیا گیا تھا۔ یہاں اسکی ایکس شوروم قیمت 63825 روپے ہے۔

ٹی وی ایس نورٹرک 125 ریس ایڈیشن میں ’ٹی‘ شیپ ایل ای ڈی ڈی آر ایل کے ساتھ نئی ایل ای ڈی ہیڈ لائٹ ہے۔ باڈی پر ریڈ، بلیک اور سلور کلر کا 3 ٹون کلر کابینیشن ہے۔ اسکوٹر کے فرنٹ  ایپرون اور سائیڈ ینل پر  چیکر۔اسٹائل ڈکلس اور ریس ایڈیشن کا بیج دیا گیا ہے۔

انجن

میکانیکل طور پر ریس ایڈیشن نورٹرک اسکوٹر کے اسٹانڈرڈ ویرینٹ کی طرح ہی ہے۔ اس میں بھی 124.8سی سی، سنگل سلنڈر انجن دیا گیا ہے۔ جو 7500 آر پی ایم کا پاور اور 5500 آر پی ایم پر 10.5 این ایم ٹرک جنریٹ کرتا ہے۔ ٹی وی ایس کا یہ اسکوٹر بلیوٹوتھ کنیکٹیوٹی فیچر کے ساتھ آتا ہے۔ اس فیچر سے آپ ایک  ایپ کے ذریعہ سے اپنے اسمارٹ فون کو اسکوٹر سے جوڑ سکتے ہیں۔

سات مہینے میں ایک لاکھ یونٹ فروخت

ٹی وی ایس نورٹرک 125 نیپال میں سب سے اسپورٹی 125 سی سی اسکوٹرس میں سے ایک ہے۔ ہندوستانی بازار میں بھی یہ اسکوٹر کافی مقبول ہے۔ لانچینگ کے 7 مہینے سے بھی کم وقت میں اس نے ہندوستان میں ایک لاکھ یونٹ فروخت کا ہندسہ پار کرلیا ہے۔