ٹی وی ایس نورٹرک 125 ریس ایڈیشن اسکوٹر لانچ ، قیمت 62،995 روپے

آٹو ڈسک، 20ستمبر (اردو پوسٹ ڈاٹ کام) ٹی وی ایس نےاپنے مشہور اسکوٹر نورٹرک 125 اسپشیل ایڈیشن لانچ کیا ہے۔ ٹی وی ایس نورٹرک 125 ریس ایڈیشن نام سے آئے اس نئے ماڈل کی ایکس شوروم قیمت 62995 روپے ہے، اسکی قیمت نورٹرک 125 اسکوٹر کے اسٹانڈرڈ ماڈل سے 3 ہزار روپے زیادہ ہے۔ نئے ماڈل میں ٹی شیپ ایل ای ڈی ڈی آر ایل کے ساتھ نئی ایل ای ڈی ہیڈ لائٹ دی گئی ہے۔ اسکے علاوہ کچھ دیگر بدلاؤ بھی ہوئے ہیں۔

نئی ایل ای ڈی ہیڈ لائٹ کے علاوہ اسکوٹر کے ریس ایڈیشن میں یونیک کلر اسکیم ہے۔ اسکے باڈی پینل ریڈ، بلیک اور سلور کلر میں ہے۔ اسکوٹر کے فرنٹ ایپرن اور سائڈ پینل پر چکر۔اسٹائل ڈیکلس ہے۔ اسکے علاوہ نورٹرک کے اس نئے ماڈل میں ہیڈ لائٹ اور ریس ایڈیشن کابیج دیا گیا ہے۔

نئی کلر اسکیم کے ساتھ ٹی وی ایس نورٹرک اب کل 8 کلر آپشن میں مہیا ہے۔ ان میں 3 میٹالک اور 5 میٹ فنیش ہے۔ نورٹرک میں 124.8سی سی ، سنگل سلنڈر انجن دیا گیا ہے، جو 7500 آرپی ایم پر 9.4 ایچ پی کا پاور اور 5500 آر پی ایم پر 10.5 ٹرک جنریٹ کرتا ہے۔