ٹی وی ڈسک،7جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی اداکارہ روشنی چوپڑا کی کچھ تصویریں ان دنوں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے- ان وائرل تصویروں کو روشنی نے خود اپنے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے- روشنی انسٹاگرام پر کافی ایکٹیو رہتی ہے اور آئے دن اپنی حالیہ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہے- روشنی کے شیئر کرتے ہی انکی تصویریں انٹرنیٹ پر چھا جاتی ہے-
روشنی چوپڑا ان دنوں چھوٹے پردے سے دوری بنائی ہوئی ہے- چھوٹے پردے سے دور ہونے کے باوجود سرخیوں میں ہے اور وجہ ہے انکی وائرل ہورہی تصاویر-
ان دنوں روشنی مالدیپ میں چھوٹیاں کا لطف اٹھا رہی ہے- مالدیپ سے لگاتار روشنی اپنے انسٹاگرام پر تصویریں شیئر کررہی ہے- 40 سال کی روشنی دو بچوں کی ماں ہے، لیکن انکی فیٹنس کی وجہ سے انکی عمر کا بالکل بھی پتہ نہیں چلتا-
روشنی چوپڑا کی پیدائش 2 نومبر 1980 کو مہاراشٹرا کے ممبئی میں ہوئی- وہ ایک اداکارہ اور ماڈل ہے-روشنی این ڈی ٹی وی امیجن کے ریالٹی شو ، دل جیتے گی دیسی گرل کی فاتح ہے- انہیں زی ٹی وی کے ٹی وی سیریز قسم سے میں پیا کا رول سے بھی جانا جاتا ہے-
روشنی چوپڑا وکرم بھٹ کی فلم “پھر ” سے اداکاری کی، جو 12 اگسٹ 2011 میں ریلیز ہوئی- اسکے علاوہ انہوں نے “قسم اور لیٹس انجوائے میں کام کیا، انہوں نے 10-2009 میں سونی ٹی وی پر کامیڈی سرکس ٹین کا تڑکا شو کی میزبانی کی ہے، اور اسٹاراسپورٹس پر ہیروز – لمحے اور یادیں کی اینکر ہے- انہوں نے کامیڈی نائٹس وتھ کپل میں بھی کام کیا- انہیں 29 جنوری 2011 میں اسٹار پلس پر نشر ہونے والے شو پیار میں ٹوئسٹ میں دیکھا گیا تھا-