فلمی ڈسک،11جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چھوٹے پردے کی مشہور اداکارہ ردھی ڈوگرا کی کچھ تصاویر ان دنوں انٹرنیٹ پر چھائی ہوئی ہے، ردھی کی یہ ساری تصویریں سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے وائرل ہورہی ہے، ان وائرل تصویروں کو ردھی نے خود اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے، جس میں وہ کلرفل بکنی میں نظر آرہی ہے، ردھی کی یہ سبھی تصاویر سمندر کنارے کی ہے، جہاں وہ خوب مستی کرتی نظر آرہی ہے-
ردھی کی پیدائش 22ستمبر 1984 کو دہلی میں ہوئی، دیا اور باتی اور قیامت کی رات جیسی ٹی وی سیریل میں نظر آچکی اداکارہ ردھی ڈوگرا کا ہے- مئی 2011 میں ردھی اور راکیش نے شادی کرلی تھی- راکیش وسشٹ نے اپنے کیریئر کی شروعات سال 2001 میں آئی ہٹ فلم “تم بن” سے کی تھی، فلم میں انکی ایکٹینگ کی کافی تعریف ہوئی تھی، اسکے بعد راکیش سیریل قبول ہے، ’’مریادا، لیکن کب تک‘‘، اور بہو ہماری راجنیتک، میں نظر آئے، ردھی اور راکیش کی ملاقات سیریل مریادا، کے سیٹ پر ہوئی تھی، جہاں سے دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے لگے تھے-
پچھلے سال ہی ردھی نے اپنے شوہر راکیش باپٹ سے طلاق لیا ہے- 10 لاکھ سے زیادہ لوگ ردھی کو انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں- (فوٹو:ردھی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے لی گئی ہے)